
نئی دہلی، 22 اگست (ہ س)۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے آج تمل ناڈو کے ویلور میں واقع ویلور انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (وی آئی ٹی ) میں ’سینٹر فار ایڈوانسڈ ریسرچ ان بیکٹیریوفیجز اینڈ انفیکشیس ڈیزیز‘ (کاربڈ) کا افتتاح کیا۔
اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہندوستان کی سائنسی صلاحیتیں آج تحقیق سے لے کر حل تک اور اختراعات سے لے کر عوامی فلاح و بہبود تک نئی بلندیوں کو چھو رہی ہیں۔ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے تعاون سے قائم کیا گیا، یہ مرکز متعدی امراض کے میدان میں جدید تحقیق کو نئی رفتار فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ادارے صحت مند ہندوستان کے تئیں ہندوستان کی وابستگی کو مضبوط کریں گے اور عالمی صحت کی تحقیق میں ہندوستان کے کردار کو مزید مضبوط کریں گے۔
قابل ذکر ہے کہ کاربڈ کی بنیاد ڈاکٹر این رمیش نے ویلور انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی میں آئی سی ایم آر کے ذریعہ مالی اعانت سے چلنے والے باوقرار”سینٹر فار ایڈوانسڈ ریسرچ“پروگرام کے تحت رکھی تھی۔ کاربڈ جان لیوا بیکٹیریل انفیکشن کا مقابلہ کرنے کے لیے بیکٹیریوفیجز کے آئسولیشن ، کیریکٹرائزیشن اور علاج میں ان کے استعمال سے متعلق جدید تحقیق کو آگے بڑھانے کے لیے وقف ہے۔ خاص طور پر اینٹی مائیکروبیل ریزسٹینس(بیماریوں سے لڑنے والا مدافعتی نظام)کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر یہ مرکز متعدی بیماریوں کے انتظام میں کثیرموضوعاتی تحقیق اور ترقیاتی منصوبوں، تبدیلی لانے والی تحقیق اور مشاورتی خدمات کو فعال طور پر آگے بڑھاتا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد