حکومت نے چار سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے کلورفینیرامین-فینائل فرین کے مرکب والی دواؤں پر پابندی عائد کی
نئی دہلی، 22 اگست (ہ س)۔ مرکزی حکومت نے بچوں کی حفاظت کے پیشِ نظر کھانسی اور زکام کے لیے استعمال ہونے والی کلورفینیرامین میلیٹ اور فینائل فرین ہائیڈروکلورائیڈ کے امتزاج پر مبنی تمام فکسڈ ڈوز کمبینیشن (ایف ڈی سی) دواوں کی تیاری، فروخت اور تقسیم پر ن
ممنوعہ دوا کی فوٹو


نئی دہلی، 22 اگست (ہ س)۔ مرکزی حکومت نے بچوں کی حفاظت کے پیشِ نظر کھانسی اور زکام کے لیے استعمال ہونے والی کلورفینیرامین میلیٹ اور فینائل فرین ہائیڈروکلورائیڈ کے امتزاج پر مبنی تمام فکسڈ ڈوز کمبینیشن (ایف ڈی سی) دواوں کی تیاری، فروخت اور تقسیم پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ چار سال سے کم عمر کے بچوں کو یہ دوائیں نہیں دی جائیں گی۔

ہفتہ کے روز جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، ان دواوں کے لیبل، پیکیج انسرٹ اور تشہیری مواد پر انتباہ (وارننگ) لکھنا لازمی ہوگا۔ اس سے قبل 15 اپریل 2025 کو چند منتخب ایف ڈی سی دواوں پر یہ پابندی لگائی گئی تھی۔ اب حکومت نے اس کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے کلورفینیرامین میلیٹ اور فینائل فرین ہائیڈروکلورائیڈ پر مشتمل تمام ایف ڈی سی دواوں کو اس ضابطے کے تحت شامل کر لیا ہے۔

حکومت نے یہ فیصلہ ماہرین کی کمیٹی اور ڈرگز ٹیکنیکل ایڈوائزری بورڈ کی سفارشات کی بنیاد پر کیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ چار سال سے کم عمر کے بچوں میں ان دواوں کے استعمال سے خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، جبکہ ان کے لیے زیادہ محفوظ متبادل دستیاب ہیں۔ یہ حکم ڈرگ اینڈ کاسمیٹکس ایکٹ 1940 کی دفعہ 26 اے کے تحت صحتِ عامہ کے مفاد میں جاری کیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande