یادادری بھونگیری ضلع کی دوا ساز فیکٹری میں ری ایکٹر دھماکہ، دو مزدور ہلاک، دو کی حالت تشویشناک
حیدرآباد، 22 اگست (ہ س)۔ تلنگانہ کے یادادری-بھونگیری ضلع کے بھودان پوچم پلی منڈل کے دوتھی گوڈیم گاو¿ں کے قریب ایک دوا ساز فیکٹری میں جمعہ کی رات ری ایکٹر میں دھماکہ ہوگیا۔ حادثے میں دو مزدور ہلاک ہوگئے، جبکہ دو دیگر کی حالت تشویشناک بتائی جارہی
یادادری بھونگیری ضلع کی دوا ساز فیکٹری میں ری ایکٹر دھماکہ، دو مزدور ہلاک، دو کی حالت تشویشناک


حیدرآباد، 22 اگست (ہ س)۔

تلنگانہ کے یادادری-بھونگیری ضلع کے بھودان پوچم پلی منڈل کے دوتھی گوڈیم گاو¿ں کے قریب ایک دوا ساز فیکٹری میں جمعہ کی رات ری ایکٹر میں دھماکہ ہوگیا۔ حادثے میں دو مزدور ہلاک ہوگئے، جبکہ دو دیگر کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ اس واقعے میں مجموعی طور پر 10 مزدور زخمی ہوئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ حادثہ رات کی شفٹ کے دوران پیش آیا۔ ری ایکٹر میں اچانک دھماکے کے بعد فیکٹری میں زبردست آگ بھڑک اٹھی اور پورے علاقے میں دھوئیں کے بادل چھا گئے۔ ری ایکٹر کے قریب کام کرنے والے بہار کے مزدوروں سمیت 10 ملازمین اس کی زد میں آگئے۔ کمپنی انتظامیہ نے زخمیوں کو فوری علاج کے لیے حیدرآباد کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا۔

شدید دھماکے کی آواز سے فیکٹری میں کام کرنے والے مزدوروں میں افراتفری مچ گئی اور آس پاس کے گاؤں میں بھی خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی چو ٹ اپل دیہی سرکل کے انسپکٹر ستیش ریڈی، سب انسپکٹر جگن سمیت پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے بھی موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

بتایا گیا ہے کہ اس کمپنی میں گزشتہ ماہ بھی ایک حادثہ پیش آیا تھا، جس میں ایک مزدور ہلاک ہوگیا تھا۔ مسلسل پیش آنے والے حادثات کے باعث آس پاس کے دیہاتیوں میں تشویش اور خوف کا ماحول ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande