وندے ماترم کے احترام اور تاریخی ورثے کے تحفظ پر بی جے پی نے قرارداد منظور کی
نئی دہلی، 22 اگست (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ہفتے کے روز قومی گیت وندے ماترم کے احترام، وقار اور اس کے تاریخی ورثے کے تحفظ کے حوالے سے ایک اہم قرارداد منظور کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ وہ وندے ماترم کی مکمل شکل کی عظمت اور اس کی قومی اہم
وندے ماترم کے احترام اور تاریخی ورثے کے تحفظ پر بی جے پی نے قرارداد منظور کی


نئی دہلی، 22 اگست (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ہفتے کے روز قومی گیت وندے ماترم کے احترام، وقار اور اس کے تاریخی ورثے کے تحفظ کے حوالے سے ایک اہم قرارداد منظور کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ وہ وندے ماترم کی مکمل شکل کی عظمت اور اس کی قومی اہمیت کے تحفظ کے لیے مسلسل جدوجہد کرے گی اور اس کی شاندار تاریخ کو ملک بھر کے عوام تک پہنچائے گی۔

پارٹی نے کانگریس ورکنگ کمیٹی کی جانب سے 19 اگست 2026 کو لیے گئے اس فیصلے کی سخت مذمت کی، جس میں 1937 کی قرارداد کی توثیق کرتے ہوئے کانگریس کے پروگراموں میں وندے ماترم کے صرف پہلے دو بند گانے کی بات کہی گئی ہے۔

بی جے پی نے اپنی قرارداد میں کہا کہ وندے ماترم محض ایک گیت نہیں بلکہ بھارت کا قومی گیت ، بھارت ماتا کے تئیں عقیدت کا اظہار، تحریک آزادی کا حوصلہ افزا نعرہ اور بھارت کے قومی شعور کی لازوال علامت ہے۔ قرارداد میں کہا گیا کہ وندے ماترم نے تحریک آزادی کے دوران کروڑوں ہندوستانیوں کے اندر حب الوطنی، حوصلے اور آزادی کا جذبہ بیدار کیا۔

قرارداد میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے کانگریس ورکنگ کمیٹی کے 19 اگست 2026 کے فیصلے کی واضح مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ 1937 کی قرارداد کو دوبارہ قبول کرنا اور کانگریس کے پروگراموں میں وندے ماترم کو صرف دو بندوں تک محدود کرنا قومی جذبات کے منافی ہے۔ بی جے پی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ وندے ماترم کے مکمل وقار اور اس کی تاریخی شناخت کو محدود کرنے کی کوشش ہے۔

قرارداد کے مطابق بی جے پی وندے ماترم کے وقار، احترام، تاریخی ورثے اور قومی حیثیت کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ پارٹی نے کہا کہ کسی بھی سیاسی دباؤ، خوشامد یا محدود ووٹ بینک کی سیاست کی وجہ سے قومی نغمے کی عزت کو کم نہیں کیا جا سکتا۔

پارٹی نے اسے بھارت کی قومی شناخت سے جڑی لازوال علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وندے ماترم کے تاریخی، قومی اور ثقافتی ورثے کے ساتھ کسی بھی قسم کا سیاسی سمجھوتہ قبول نہیں کیا جا سکتا۔ پارٹی نے کہا کہ اس کے مکمل چھ بندوں کے تاریخی ورثے کو محفوظ رکھا جانا چاہیے۔

پارٹی نے عزم ظاہر کیا کہ وہ وندے ماترم کی مکمل شکل کے احترام، اس کی عظمت اور قومی اہمیت کے تحفظ کے لیے مسلسل جدوجہد کرے گی اور ملک بھر میں اس کی شاندار تاریخ کو عوام تک پہنچائے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande