
نئی دہلی، 21 اگست (ہ س)۔
سپریم کورٹ نے عمر قید کی سزا کاٹ رہے 105 سالہ ایک بزرگ قیدی کو جیل سے رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ چیف جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی والی بنچ نے یہ حکم دیا۔
درخواست گزار رسک چندر منڈل کی پیدائش 1921 میں بنگال کے مالدہ میں ہوئی تھی۔ منڈل نے عمر قید کی سزا ملنے کے بعد 2020 میں عبوری ضمانت کے لیے درخواست دائر کی تھی۔ اس کے بعد 2024 میں انہیں پیرول دی گئی تھی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ درخواست گزار کی عبوری رہائی کو جیل سے قبل از وقت رہائی میں تبدیل کیا جانا چاہیے۔ رسک چندر منڈل کو 1994 میں قتل کے ایک مقدمے میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ