سپریم کورٹ نے اتر پردیش کے گینگسٹر قانون کو شروع سے ہی ناقص قراردیا
نئی دہلی، 21 اگست (ہ س)۔ سپریم کورٹ نے اتر پردیش کے گینگسٹر قانون کو شروع سے ہی ناقص قراردیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ یہ کسی نئے جرم کی وضاحت کیے بغیر سزا کا تعین کرتا ہے۔ جسٹس جے بی پاردی والا کی سربراہی میں بنچ نے کہا کہ قانون صرف گینگ اور گینگسٹر
گینگسٹر


نئی دہلی، 21 اگست (ہ س)۔ سپریم کورٹ نے اتر پردیش کے گینگسٹر قانون کو شروع سے ہی ناقص قراردیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ یہ کسی نئے جرم کی وضاحت کیے بغیر سزا کا تعین کرتا ہے۔ جسٹس جے بی پاردی والا کی سربراہی میں بنچ نے کہا کہ قانون صرف گینگ اور گینگسٹر کی وضاحت کرتا ہے، جبکہ اس میں جن سرگرمیوں کا احاطہ کیا گیا ہے وہ پہلے ہی تعزیرات ہند اور دیگر فوجداری قوانین کے تحت قابل سزا ہیں۔

عدالت نے کہا کہ علیحدہ جرم بنائے بغیر براہ راست سزا دینا قانون میں ایک سنگین خامی ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں مشہور مصنف جارج آرویل کا بھی حوالہ دیا۔ عدالت نے کہا کہ تشدد کی روک تھام کے نام پر نافذ کیا گیا قانون بہت سے معاملات میں بے گناہ اور بے قصور شہریوں کے خلاف تشدد اور جبر کو فروغ دیتا نظرآ رہا ہے۔

عدالت نے یہ تبصرہ دو وکلاءکے خلاف کارروائی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کیا۔ عدالت بار ایسوسی ایشن کے انتخابات معاملہ میں دو وکیل شیو پرتاپ سنگھ اور ہمانشو سریواستوپرلگائے گئے گینگسٹرمعاملہ کی کررہی تھی۔ انتخابی تنازعہ اور اس سے وابستہ تادیبی اور مجرمانہ مقدمات کے بعد مبینہ گینگ ممبر کے طور پر ان پر گینگسٹرز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ہندوستان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande