جے پی ایس سی امتحان میں دھاندلی: سی بی آئی تحقیقات کی درخواست پر سپریم کورٹ میں 24 اگست کو سماعت
نئی دہلی، 21 اگست (ہ س)۔ سپریم کورٹ جھارکھنڈ پبلک سروس کمیشن (جے پی ایس سی) کے 2025 کے امتحان میں مبینہ بے ضابطگیوں کی آزادانہ سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کرنے والی درخواست پر 24 اگست کو سماعت کرے گا۔ سماجی کارکن ہری شرن دیوگن نے عرضی دائر کرکے
جے پی ایس سی امتحان میں دھاندلی: سی بی آئی تحقیقات کی درخواست پر سپریم کورٹ 24 اگست کو سماعت کرے گا


نئی دہلی، 21 اگست (ہ س)۔

سپریم کورٹ جھارکھنڈ پبلک سروس کمیشن (جے پی ایس سی) کے 2025 کے امتحان میں مبینہ بے ضابطگیوں کی آزادانہ سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کرنے والی درخواست پر 24 اگست کو سماعت کرے گا۔

سماجی کارکن ہری شرن دیوگن نے عرضی دائر کرکے جھارکھنڈ پبلک سروس کمیشن 2025 کے امتحان میں مبینہ بے ضابطگیوں کی آزادانہ سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ وکیل ستیہَم سنگھ راجپوت کے ذریعے دائر کی گئی عرضی میں کہا گیا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات جھارکھنڈ سی آئی ڈی سے لے کر سی بی آئی کو سونپی جائے۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ ایسی تحقیقاتی ایجنسی مقرر کی جائے جو ریاستی حکومت کے اثر و رسوخ سے آزاد ہو، تاکہ عام لوگوں کا اعتماد برقرار رہے۔

یہ تنازع 19 اپریل کو ہونے والے جھارکھنڈ پبلک سروس کمیشن کے پریلمز امتحان سے متعلق ہے۔

عرضی میں کہا گیا ہے کہ اس کا نتیجہ 2 جولائی کو جاری کیا گیا تھا۔ نتیجہ جاری ہونے کے بعد ایک امیدوار کی او ایم آر شیٹ کی نقل وائرل ہوئی تھی، جس میں اس نے 100 میں سے صرف 48 سوالات حل کرنے کی کوشش کی تھی، اس کے باوجود وہ امیدوار کامیاب قرار دیا گیا۔

اس معاملے میں جھارکھنڈ پبلک سروس کمیشن کو اس بات پر بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا کہ اس نے امتحان منعقد کرانے کے لیے ٹی ایس ڈی پی ایل کا انتخاب کیا تھا۔ ٹی ایس ڈی پی ایل کو اس امتحان سے چند ماہ قبل ہی جھارکھنڈ اسٹاف سلیکشن کمیشن نے بے ضابطگیوں کی شکایات کے بعد بلیک لسٹ کر دیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande