وزیراعظم مودی نے ’سبھاشتم‘ شیئر کیا، دریاؤں سے خدمتِ خلق کا سبق سیکھنے کا پیغام
نئی دہلی، 21 اگست (ہ س)۔ وزیراعظم نریندر مودی نے آج صبح حسبِ معمول ’سبھاشتم‘ کے طور پر پرہیزگاری اور خدمتِ خلق کے جذبے سے سرشار ایک شلوک اپنے ایکس ہینڈل پر شیئر کیا۔ انہوں نے کہا کہ دریاؤں کا مسلسل بہاؤ ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ ہم اپنی صلاحیتوں اور وسا
وزیراعظم مودی نے ’سبھاشتم‘ شیئر کیا، دریاؤں سے خدمتِ خلق کا سبق سیکھنے کا پیغام


نئی دہلی، 21 اگست (ہ س)۔ وزیراعظم نریندر مودی نے آج صبح حسبِ معمول ’سبھاشتم‘ کے طور پر پرہیزگاری اور خدمتِ خلق کے جذبے سے سرشار ایک شلوک اپنے ایکس ہینڈل پر شیئر کیا۔ انہوں نے کہا کہ دریاؤں کا مسلسل بہاؤ ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ ہم اپنی صلاحیتوں اور وسائل کو انسانیت کی بھلائی کے لیے کس طرح استعمال کرسکتے ہیں۔ بے غرض خدمت، لگن اور دوسروں کی بھلائی کا یہی جذبہ ملک کو نئی سمت فراہم کرتا ہے۔وزیراعظم مودی نے جو ’سبھاشتم‘ شیئر کیا، اس کا مطلب یہ ہے’’ قدرت کے ذریعے انسان کو دوسروں کی بھلائی اور خدمت کا سبق دیا گیا ہے۔ شلوک میں کہا گیا ہے کہ دنیا کی تمام ندیاں پہاڑوں سے نکل کر بغیر تھکے مسلسل سمندر کی جانب بہتی رہتی ہیں۔ ندیاں اپنا پانی خود نہیں پیتیں بلکہ راستے میں آنے والے تمام جانداروں کی پیاس بجھاتی ہیں اور کھیتوں کو سیراب کرتی ہیں۔شلوک کے تصور کے مطابق ندیاں اپنی اس بے لوث مسافت کے ذریعے انسانیت کو ایک خاموش پیغام دے رہی ہیں۔ وہ انسانوں سے کہتی ہیں کہ جس طرح ہم اپنا سب کچھ دوسروں کے لیے وقف کرتے ہوئے بالآخر سمندر میں ضم ہوجاتی ہیں، اسی طرح انسانوں کو بھی اپنی زندگی صرف ذاتی مفاد کے لیے نہیں بلکہ دوسروں کی بھلائی، خدمت اور فلاح کے لیے استعمال کرنی چاہیے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande