ریونت ریڈی کے دورۂ امریکہ کو وزارتِ خارجہ سے منظوری نہیں ملی
نئی دہلی، 21 اگست (ہ س)۔ وزارت خارجہ نے تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی کے مجوزہ دورۂ امریکہ کو منصب اور مقاصد کے مطابق نہیں ہونے کے باعث منظوری نہیں دی ہے۔ وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے جمعہ کے روز پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیر اعلیٰ
وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی، فائل فوٹو


نئی دہلی، 21 اگست (ہ س)۔ وزارت خارجہ نے تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی کے مجوزہ دورۂ امریکہ کو منصب اور مقاصد کے مطابق نہیں ہونے کے باعث منظوری نہیں دی ہے۔ وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے جمعہ کے روز پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیر اعلیٰ کے دورے کا جائزہ دیگر معزز شخصیات کے دوروں کی طرح ہی سیاسی منظوری کے لیے لیا جاتا ہے۔ مجوزہ پروگرام منصب اور دورے کے مقاصد سے ہم آہنگ ہونا چاہیے۔ اس مخصوص معاملے میں امریکہ کے تناظر میں ایسا نہیں تھا، لہٰذا ان کے دورے کو منظوری نہیں دی گئی۔ البتہ ان کے دورۂ برطانیہ کو منظوری مل چکی ہے۔ طے شدہ پروگرام کے مطابق ریونت ریڈی ’تلنگانہ رائزنگ‘ وفد کے ساتھ 20 اگست سے برطانیہ کے دورے پر ہیں۔ انہیں 23 اگست کو برطانیہ سے امریکہ جانا تھا، لیکن اب وہ لندن سے براہِ راست حیدرآباد واپس لوٹ آئیں گے۔ ان کا امریکی اداروں جیسے ہارورڈ، ایم آئی ٹی اور دیگر یونیورسٹیوں کے ساتھ عالمی تعلیمی شراکت داری کے تحت معاہدے کرنے کا منصوبہ تھا۔ ضوابط کے مطابق، وزرائے اعلیٰ کے غیر ملکی دوروں کے لیے وزارتِ خارجہ سے منظوری لینا لازمی ہوتا ہے۔ تلنگانہ حکومت نے وزیر اعلیٰ ریڈی کے دورۂ برطانیہ و امریکہ کے حوالے سے کافی عرصہ قبل ہی مرکزی حکومت کو خط لکھا تھا، تاہم وزارتِ خارجہ نے صرف دورۂ برطانیہ کو ہی منظوری دی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande