
نئی دہلی، 21 اگست (ہ س)۔ وزارت خارجہ نے جمعہ کو امریکی تنظیم ’'یونائیٹڈ اسٹیٹس کمیشن آن انٹرنیشنل ریلیجیس فریڈم‘ (یو ایس سی آئی آر ایف) کی ساکھ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس تنظیم کی ہندوستان مخالف پروپیگنڈے کی تاریخ رہی ہے۔
وزارت خارجہ کا یہ بیان تنظیم کی طرف سے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت کے امریکی دورے کے حوالے سے کیے گئے تبصروں کے سلسلے میں تھا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے آج کہا کہ تنظیم کے بارے میں سب کو پتہ ہے۔ یہ متعصب ہے اور کئی برسوں سے ہندوستان کے بارے میں غلط بیانی کرتی آئی ہے۔ تنظیم ہندوستان کے خلاف اشتعال انگیز بیانات بھی دیتی رہی ہے۔ اس کی کوئی ساکھ نہیں ہے۔ وہ صرف یہ کہنا چاہیں گے کہ ہمیں ایسی تنظیموں سے دور رہنا چاہیے۔
قابل ذکر ہے کہ یو ایس سی آئی آر ایف ایک ایسا ادارہ ہے جو امریکہ میں مذہبی آزادی سے متعلق مدعوں پر رپورٹ اور سفارشات فراہم کرتا ہے۔ حکومت ہند اس سے قبل اپنی کئی رپورٹ اور تبصروں کو متعصب قرار دیتے ہوئے مسترد کر چکی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد