بنگلہ دیش کے ساتھ گنگا آبی معاہدے پر تکنیکی سطح پر بات چیت جاری: وزارت خارجہ
نئی دہلی، 21 اگست (ہ س)۔ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان 1996 میں طے پانے والے گنگا آبی معاہدے کو 30 سال مکمل ہونے والے ہیں اور یہ اسی سال دسمبر میں ختم ہو رہا ہے۔ وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ گنگا آبی معاہدے پر دونوں ممالک کے درمیان تکنیکی سطح پر بات
بنگلہ دیش کے ساتھ گنگا آبی معاہدے پر تکنیکی سطح پر بات چیت جاری: وزارت خارجہ


نئی دہلی، 21 اگست (ہ س)۔

بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان 1996 میں طے پانے والے گنگا آبی معاہدے کو 30 سال مکمل ہونے والے ہیں اور یہ اسی سال دسمبر میں ختم ہو رہا ہے۔ وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ گنگا آبی معاہدے پر دونوں ممالک کے درمیان تکنیکی سطح پر بات چیت جاری ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے جمعہ کو کہا کہ گنگا آبی معاہدے پر 1996 میں 30 سال کی مدت کے لیے دستخط کیے گئے تھے۔ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان دریاو¿ں سے متعلق تمام امور پر مشترکہ دریائی کمیشن کے تحت بات چیت کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ گنگا آبی معاہدے کے تحت قائم مشترکہ کمیٹی کا تکنیکی سطح کا اجلاس بھی باقاعدگی سے منعقد ہوتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بنگلہ دیش گنگا آبی معاہدے میں ’گارنٹی کلاز‘ چاہتا ہے۔ یہ شق 1977 کے معاہدے میں موجود تھی، لیکن 1996 کے معاہدے میں اسے ہٹا دیا گیا تھا۔ اس کے تحت بنگلہ دیش خشک موسم میں دریا کے بہاو¿ میں کمی ہونے کی صورت میں بھی پانی کی کم از کم مقدار حاصل کرنا چاہتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande