
نئی دہلی، 21 اگست(ہ س)۔ نائب صدر جمہوریہ ہند سی پی رادھا کرشنن نے جمعہ کو مرکزی وزیر صحت و خاندانی بہبود جے پی نڈا کی رہائش گاہ پر پہنچ کر ان کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔نائب صدر نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ انہوں نے آج جے پی نڈا سے ملاقات کرکے ان کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور ان کی جلد صحت یابی، بہتر صحت اور فلاح و بہبود کے لیے دعا کی۔واضح رہے کہ جے پی نڈا کو 13 اگست کو طبیعت میں بے چینی اور سینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(ایمس) میں داخل کرایا گیا تھا۔ ڈاکٹروں نے ان کی کورونری انجیوگرافی سمیت ضروری طبی جانچ کی تھی۔ ان کی حالت مستحکم بتائی گئی تھی اور انہیں طبی نگرانی میں رکھا گیا تھا۔جے پی نڈا کو 19 اگست کو ایمس سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا، جس کے بعد وہ گھر پر صحت یاب ہو رہے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan