آسام میں سیلاب سے 92 گاوں کے 14,799 افراد اب بھی متاثر
گوہاٹی، 21 اگست (ہ س)۔ آسام میں سیلاب سے پانچ اضلاع کے 92 گاوں کے 14,799 باشندے اب بھی متاثر ہیں۔ ندیوں میں پانی کی سطح معمول پر آنے کے بعد سیلاب متاثرین کی زندگی بھی آہستہ آہستہ پٹری پر آ رہی ہے۔ متاثرہ افراد اپنے گھر بار اور کاشتکاری کو دو
آسام سیلاب کی فائل فوٹو


گوہاٹی، 21 اگست (ہ س)۔

آسام میں سیلاب سے پانچ اضلاع کے 92 گاوں کے 14,799 باشندے اب بھی متاثر ہیں۔ ندیوں میں پانی کی سطح معمول پر آنے کے بعد سیلاب متاثرین کی زندگی بھی آہستہ آہستہ پٹری پر آ رہی ہے۔ متاثرہ افراد اپنے گھر بار اور کاشتکاری کو دوبارہ معمول پر لانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ ڈاکٹر ہیمنت بسوا سرما نے جمعرات کو وزیراعظم نریندر مودی سے غیر رسمی ملاقات کر کے ریاست میں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان اور چلائی جا رہی امدادی و بازآبادکاری مہم کی تفصیلی معلومات فراہم کیں۔ آسام اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے 20 اگست کے اعداد و شمار کے مطابق اب تمام ندیاں خطرے کے نشان سے نیچے بہہ رہی ہیں۔ اب تک 106 افراد لقمۂ اجل بن چکے ہیں۔ سیلاب سے سب سے زیادہ نقصان شیو ساگر، چرائے دیو، جورہاٹ اور گولا گھاٹ اضلاع میں ہوا ہے۔ ریاست میں 3,083 ہیکٹر زرعی اراضی زیر آب ہے۔

اس وقت ریلیف کیمپوں میں 238 افراد پناہ لیے ہوئے ہیں۔ امداد کی تقسیم کے مراکز پر 1,165 غیر کیمپ ساکنان امداد حاصل کر رہے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں جمعرات کو ریاستی حکومت نے 4 میڈیکل ٹیمیں تعینات کی ہیں۔ سرکاری افسران نقصانات کا تخمینہ لگانے میں مصروف ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande