عوامی مسائل کے حل میں فعال کردار ادا کریں ذمہ داران: وزیر اعلیٰ دھامی
دہرادون، 02 اگست (ہ س)۔ اترکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے اتوار کو کہا کہ مختلف کمیشنوں، کارپوریشنوں، کمیٹیوں اور اتھارٹیز میں مقرر ذمہ داران حکومت اور عوام کے درمیان ایک اہم پل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ذمہ داران عوامی فلاحی منص
عوامی مسائل کے حل میں فعال کردار ادا کریں ذمہ داران: وزیر اعلیٰ دھامی


دہرادون، 02 اگست (ہ س)۔

اترکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے اتوار کو کہا کہ مختلف کمیشنوں، کارپوریشنوں، کمیٹیوں اور اتھارٹیز میں مقرر ذمہ داران حکومت اور عوام کے درمیان ایک اہم پل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ذمہ داران عوامی فلاحی منصوبوں کو عام لوگوں تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ عوام کے مسائل اور تجاویز حکومت تک پہنچائیں اور ان کے فوری حل میں فعال کردار ادا کریں۔

وزیر اعلیٰ نے آج 'مکھیہ سیوک سدن' میں ریاست کے مختلف علاقوں سے آئے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام ذمہ داران اپنے اپنے علاقوں میں عوام سے مسلسل رابطہ رکھیں اور ترقیاتی کاموں کی پیش رفت پر بھی نظر رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کو متعلقہ محکموں اور حکومت کے علم میں لا کر ان کے جلد از جلد حل کی کوشش کی جائے۔

دھامی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں ریاستی حکومت ریاست کی ہمہ جہت ترقی اور ہر طبقے کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہی ہے۔ حکومت کا مقصد ترقیاتی منصوبوں کے فوائد سماج کے آخری فرد تک پہنچانا ہے، جس میں ذمہ داران کا کردار نہایت اہم ہے۔

اس موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر مہندر بھٹ نے ذمہ داران سے آئندہ تنظیمی پروگراموں میں سرگرم حصہ لینے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ مختلف منڈلوں اور علاقوں میں ذمہ داریاں طے کی جائیں گی، جنہیں مو¿ثر انداز میں نبھایا جانا چاہیے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande