
جموں, 02 اگست (ہ س)۔
ضلع ڈوڈہ کی تحصیل کاستی گڑھ کے ہڑیلگ کڈدھار علاقے میں اتوار کے روز ایک افسوسناک حادثے میں چٹان سے گرنے والے بھاری پتھر کی زد میں آ کر ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
اطلاعات کے مطابق پرتھیو راج ولد بھرت سنگھ اتوار کی دوپہر کڈدھار کے منسو پھاٹ علاقے سے گزر رہا تھا کہ اچانک چٹان سے ایک بڑا پتھر نکل کر اس پر آ گرا، جس سے وہ پتھر کے نیچے دب گیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے اور کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد نوجوان کو پتھر کے نیچے سے باہر نکالا، تاہم اس وقت تک وہ دم توڑ چکا تھا۔
پولیس نے واقعے کے سلسلے میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ضروری طبی و قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ادھر ڈوڈہ ویسٹ کے رکن اسمبلی شکتی راج پریہار سمیت متعدد سیاسی، سماجی اور عوامی شخصیات نے نوجوان کی المناک موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت و لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر