اوڈیشہ میں سیلابی صورتحال میں بہتری، ندیوں کی سطح آب میں کمی
بھونیشور، 02 اگست (ہ س) ۔ اوڈیشہ کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں حالات بتدریج معمول پر آ رہے ہیں۔ ریاست کے اہم دریاؤں کی سطح آب میں کمی آنے سے جاج پور، بھدرک اور بالیشور اضلاع کے لوگوں کو راحت ملی ہے۔ یہ معلومات آبی وسائل کے محکمے کے چیف انجینئر دلی
اوڈیشہ میں سیلابی صورتحال میں بہتری، ندیوں کی سطح آب میں کمی


بھونیشور، 02 اگست (ہ س) ۔

اوڈیشہ کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں حالات بتدریج معمول پر آ رہے ہیں۔ ریاست کے اہم دریاؤں کی سطح آب میں کمی آنے سے جاج پور، بھدرک اور بالیشور اضلاع کے لوگوں کو راحت ملی ہے۔ یہ معلومات آبی وسائل کے محکمے کے چیف انجینئر دلیپ کمار راؤت نے اتوار کو دی۔

چیف انجینئر نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں دریاؤں کے آبی ذخائر والے علاقوں میں کوئی نئی بارش نہیں ہوئی، جس کے باعث پانی کی سطح مسلسل کم ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں اب کسی نئے سیلاب کا خدشہ نہیں ہے اور حالات تیزی سے بہتر ہو رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ زیر آب علاقوں کے تقریباً دو تہائی حصے سے پانی کافی حد تک اتر چکا ہے۔ اگر آئندہ چند دنوں میں بارش نہیں ہوتی ہے تو سیلابی پانی مزید تیزی سے کم ہونے کی امید ہے۔

راؤت نے صورتحال کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بیترنی ندی کی سطح آپ اکھواپدا میں 17.29 میٹر ریکارڈ کی گئی، جو خطرے کے نشان 18.33 میٹر سے نیچے ہے۔ آنند پور بیراج میں پانی کی سطح 34.66 میٹر رہی، جبکہ خطرے کا نشان 38.36 میٹر ہے۔ بیراج کے چند دروازے کھولے گئے ہیں، تاہم صرف تقریباً 1,000 کیومیکس پانی چھوڑا جا رہا ہے، جو محفوظ حد کے اندر ہے۔

بھدرک ضلع میں سالندی ندی کی سطح آب راج گھاٹ پل کے قریب 12.60 فٹ ریکارڈ کی گئی، جو خطرے کے نشان 17 فٹ سے کافی کم ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ اس وقت سیلاب جیسی کوئی صورتحال نہیں ہے۔

بالیشور ضلع میں جلکا ندی کی سطح آب مٹھانی روڈ پل کے قریب 6.10 میٹر ریکارڈ کی گئی، جو خطرے کے نشان 6.50 میٹر سے نیچے ہے اور مستحکم بنی ہوئی ہے۔ تاہم، بستا اور صدر علاقوں میں سمندر کے قریب ہونے کی وجہ سے پانی کی نکاسی میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔ گزشتہ دو دنوں کے دوران مدِّ جزر (ہائی ٹائیڈ) کے باعث پانی کے اخراج میں کچھ رکاوٹ پیدا ہوئی۔

راوت نے بتایا کہ رینگالی آبی ذخیرے کا صرف ایک گیٹ کھولا گیا ہے، جس سے تقریباً 2,000 کیومیکس پانی چھوڑا جا رہا ہے۔ یہ مقدار بھی محفوظ ہے اور زیریں علاقوں میں کسی قسم کے سیلاب کا خدشہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر ریاست میں سیلاب کی صورتحال قابو میں ہے۔ انتظامیہ دریاو¿ں کی سطح آب پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور متاثرہ اضلاع میں راحت اور بازآبادکاری کا کام جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande