
حیدرآباد ،02 اگست (ہ س)۔
تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع میں ایک نوجوان کی مشتبہ موت کے معاملے پردارکھاستوپلی گاؤں کے باشندوں نے وٹاپلی پولیس اسٹیشن پرمبینہ طورپرحملہ کردیا،جس کے بعدعلاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ متوفی کی شناخت 22 سالہ بیراپا کے طورپرہوئی ہے، جودارکھاستوپلی گاؤں کارہنے والااوروٹاپلی پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع ایک کان میں کام کرتاتھا۔ اطلاعات کے مطابق بیراپاکی لاش ایک درخت سے لٹکی ہوئی مشتبہ حالت میں پائی گئی۔ گاؤں والوں کاالزام ہے کہ پولیس نے متوفی کے اہل خانہ کو اطلاع دیے بغیردرخت سے لاش اتارلی۔ لاش کوبغیراطلاع اتارے جانے کے معاملے پراہل خانہ اورگاؤں کے لوگوں میں شدید ناراضگی پیدا ہوگئی۔ ۔ صورتحال اس وقت مزید کشیدہ ہوگئی جب مشتعل دیہاتیوں نے مبینہ طورپرپولیس اسٹیشن پرحملہ کردیا۔اس دوران پولیس اسٹیشن کےفرنیچر،دروازوں اورکرسیوں کونقصان پہنچایاگیا۔ واقعے کے بعد پولیس اسٹیشن کے اطراف میں کشیدگی کا ماحول پیداہوگیا۔ پولیس نے صورتحال کوقابومیں کرنے کےلیے اقدامات کیے۔ گاؤں والوں نے بیراپا کی موت کی مکمل اورغیرجانب دارانہ تحقیقات کامطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے لاش کواہل خانہ کواطلاع دیے بغیراتارنے کے معاملے کی بھی جانچ اوراگرکسی قسم کی غفلت یاقواعدکی خلاف ورزی ثابت ہوتوذمہ دارافراد کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیاہے۔ پولیس نوجوان کی موت کے حالات کے ساتھ ساتھ پولیس اسٹیشن میں توڑپھوڑکے واقعے کی بھی تحقیقات کررہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق