دولت مشترکہ کھیل-2026 پر 'ہفتہ وارغوروخوض' پروگرام کا انعقاد، طلباء نے کھیلوں کی اہمیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا
دہرادون، 02 اگست (ہ س)۔ ڈاکٹر امبیڈکر سینٹر آف ایکسی لینس، ہیموتی نندن بہوگنا گڑھوال سنٹرل یونیورسٹی، سری نگر اور مفت سول سروسز کوچنگ اسکیم کے مشترکہ زیراہتمام ''دولت مشترکہ کھیل-2026'' کے موضوع پر ''ہفتہ وار غوروخوض'' پروگرام کا انعقاد کیا گ
کھیل


دہرادون، 02 اگست (ہ س)۔ ڈاکٹر امبیڈکر سینٹر آف ایکسی لینس، ہیموتی نندن بہوگنا گڑھوال سنٹرل یونیورسٹی، سری نگر اور مفت سول سروسز کوچنگ اسکیم کے مشترکہ زیراہتمام 'دولت مشترکہ کھیل-2026' کے موضوع پر 'ہفتہ وار غوروخوض' پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا مقصد طلباء کودولت مشترکہ کھیل میں ہندوستان کی تاریخ، اہمیت، کامیابیوں اور قیادت، نظم و ضبط،جوش اور کھیلوں کے ذریعے قومی یکجہتی جیسی اقدار سے واقف کرانا تھا۔

اس تقریب میں طلباءنے جوش و خروش سے اپنے خیالات پیش کیے۔ ابھیشیک نے دولت مشترکہ کھیل کی تاریخ اور ترقی پر روشنی ڈالی۔ مانسی نے کھیلوں میں خواتین کی بڑھتی ہوئی شرکت اور ان کی قابل ذکر کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ سچن نے دولت مشترکہ کھیل میں ہندوستان کی شاندار کارکردگی کا حوالہ دیا۔ ویمل نے قوم کی تعمیر میں کھیلوں کے کردار پر اپنے خیالات پیش کیے۔ دیپک نے اسپورٹس مین شپ، نظم و ضبط اور ٹیم ورک کی اہمیت پر زور دیا۔ اشون نے بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں کے ذریعے عالمی تعاون، ثقافتی تبادلے اور نوجوانوں میں مثبت سوچ کی ترقی پر اپنے خیالات پیش کیے۔ کنیکا نے نوجوانوں میں کھیلوں کی ثقافت اور جسمانی تندرستی کی ضرورت پر زور دیا۔

انکول نے ہندوستان میں کھیلوں کے بڑھتے ہوئے مواقع اور مستقبل کے امکانات پر روشنی ڈالی۔ وپن نے شخصیت کی نشوونما اور قومی یکجہتی میں کھیلوں کے تعاون کو اجاگر کیا، جبکہ سوربھ نے نوجوانوں کو زندگی میں بہترین کارکردگی، لگن اور اسپورٹس مین شپ کو اپنانے کی ترغیب دی۔اس موقع پر طلباء سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ایم ایم سیموال نے کہا کہ کھیل نہ صرف جسمانی تندرستی کو فروغ دینے کا ایک ذریعہ ہیں بلکہ وہ قیادت، خود اعتمادی، نظم و ضبط، ٹیم کے جذبے اور مثبت سوچ کی تعمیر میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات نوجوانوں کو باخبر، ذمہ دار اور حساس شہری بننے کی ترغیب دیتی ہیں۔ انہوں نے طلباءپر زور دیا کہ وہ مسلسل سیکھنے کے ساتھ ساتھ کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں میں فعال شرکت کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے تمام شرکاءکی طرف سے پیش کردہ بہترین پیشکشوں کو بھی سراہا۔

ڈاکٹر آشیش بہوگنا نے طلباءکی پیشکشوں کا تنقیدی جائزہ لیا اور ہر اسپیکر کو ان کے مواد، حقائق کی درستگی، پیشکش کی مہارت، زبان کے انداز اور اظہار کے حوالے سے تعمیری تجاویز فراہم کیں۔

اس موقع پر ایس ڈی ایم امریندر سنگھ ملہی، ڈاکٹر بلجندر سنگھ ڈھلن، منکنوال سنگھ چہل، گیتکا سنگھ، ہربنس سنگھ، ڈاکٹر ہمانشو گپتا، تحصیلدار، نائب تحصیلداروں کے علاوہ کئی دیگر افراد موجود تھے۔ تمام مہمانوں نے طلباءکے خیالات کو سراہا اور انہیں زندگی کے ہر شعبے میں مہارت حاصل کرنے کی ترغیب دی۔پروگرام کے اختتام پر تمام شرکاء، فیکلٹی ممبران اور طلباءنے بہترین کارکردگی، دیانتداری، شمولیت اور اسپورٹس مین شپ کو اپنی زندگی کا لازمی حصہ بنانے کا عہد لیا۔ پروگرام کا اہتمام وپن نے کامیابی سے کیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande