
حیدرآباد ،2 اگست (ہ س)۔
دوستی کے دن کے موقع پروشاکھاپٹنم کے ساحل پرایک افسوسناک حادثہ پیش آیا،جہاں سمندرکی اچانک آنے والی تیزلہرکی زدمیں آکردودوست ڈوب گئے۔ اطلاعات کے مطابق دونوں دوست یومِ دوستی کی تقریبات کے لیے ساحل پرگئے تھے۔ اس دوران وہ سمندرکے قریب کھڑے ہوکرتصاویربنوارہے تھے کہ اچانک ایک تیزلہرآئی اورپیڈاجالاری پیٹ کی رہنے والی نییتھوکو اپنی زد میں لے کرسمندرمیں بہالے گئی نییتھوکوڈوبتا دیکھ کررامونامی نوجوان نے اسے بچانے کی کوشش کی، تاہم وہ بھی سمندر کی تیز لہروں کی زد میں آگیااورڈوب گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اوربچاؤ ٹیموں نے دونوں کی تلاش کےلیے کاروائی شروع کردی۔ امدادی اہلکارسمندرمیں دونوں کو تلاش کررہے ہیں۔ اس افسوسناک واقعے کے بعد دونوں کے اہل خانہ اوردوستوں میں غم کی لہردوڑگئی ہے۔ حکام نے ساحل پر آنے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ سمندرمیں تیزلہروں یاخراب حالات کے دوران احتیاط برتیں اورخطرناک مقامات پرجانے سے گریز کریں۔ پولیس کی جانب سے تلاش کرنے کی کاروائی جاری ہے ۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق