سیلاب متاثرین کےلئے رنگاپارا سوشل والنٹیئر کی جانب سے امدادی سامان روانہ
سونیت پور(آسام)، 2 اگست(ہ س)۔ آسام کے ضلع سونیت پور کے رنگاپارا میں سماجی تنظیم سوشل والنٹیئر کے زیر اہتمام اتوار کی صبح سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان روانہ کیا گیا۔ اس امدادی مہم میں رنگاپارا اور میساماری کے پی ایم شری کیندریہ ودیالیہ، گرین ڈی
سیلاب متاثرین کےلئے رنگاپارا سوشل والنٹیئر کی جانب سے امدادی سامان روانہ


سونیت پور(آسام)، 2 اگست(ہ س)۔ آسام کے ضلع سونیت پور کے رنگاپارا میں سماجی تنظیم سوشل والنٹیئر کے زیر اہتمام اتوار کی صبح سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان روانہ کیا گیا۔ اس امدادی مہم میں رنگاپارا اور میساماری کے پی ایم شری کیندریہ ودیالیہ، گرین ڈیل اسکول، رام کرشن مشن اور رنگاپارا کے مقامی شہریوں نے بھرپور تعاون کیا۔

تنظیم کی جانب سے 24 اقسام کی ضروری اشیائ پر مشتمل تقریباً 250 امدادی پیکٹ تیار کیے گئے، جن میں ہر پیکٹ کی تخمینی مالیت 1,350 روپے بتائی گئی ہے۔

یہ امدادی سامان گاڑیوں کے ذریعے آسام کے سیلاب سے شدید متاثرہ ضلع شیوساگر کے نازیرا علاقے کے نیپالی کھونٹی میں متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کرنے کے لیے روانہ کیا گیا۔

سوشل والنٹیئر کے صدر راہل ساہا اور سیکریٹری شبھانکر دے نے بتایا کہ اس امدادی مہم کا مقصد سیلاب سے متاثرہ خاندانوں تک ضروری اشیائے خور و نوش اور روزمرہ استعمال کی دیگر بنیادی ضروریات پہنچانا ہے۔انہوں نے کہا کہ تنظیم کے تمام اراکین نے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور امدادی کارروائی کو کامیاب بنانے میں بھرپور تعاون کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande