دلیپ ٹرافی 2026-27: رجت پاٹیدار دوبارہ سینٹرل زون کے کپتان مقرر، رنکو سنگھ نائب کپتان
نئی دہلی،02اگست(ہ س)۔ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے سیزن کا آغاز دلیپ ٹرافی 2026-27 سے ہونے جا رہا ہے، جس کے لیے دفاعی چمپئن سینٹرل زون نے اپنی مضبوط ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم کی قیادت ایک بار پھر تجربہ کار بلے باز رجت پاٹیدار کے سپرد کی گئی ہے، جو مسلسل دو
رجت پاٹیدار


نئی دہلی،02اگست(ہ س)۔ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے سیزن کا آغاز دلیپ ٹرافی 2026-27 سے ہونے جا رہا ہے، جس کے لیے دفاعی چمپئن سینٹرل زون نے اپنی مضبوط ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم کی قیادت ایک بار پھر تجربہ کار بلے باز رجت پاٹیدار کے سپرد کی گئی ہے، جو مسلسل دوسری مرتبہ اپنی ٹیم کو ٹائٹل دلانے کی کوشش کریں گے۔

سینٹرل زون کی ٹیم میں کئی بین الاقوامی اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ بھارتی ٹی20 ٹیم کے جارح مزاج بلے باز رنکو سنگھ کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے، جبکہ بائیں ہاتھ کے اسپن آل راؤنڈر ہرش دوبے اور تیز گیند باز یش ٹھاکر بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ ہرش دوبے اسپن شعبے کو مضبوطی فراہم کریں گے، جبکہ یش ٹھاکر نئی گیند کے ساتھ فاسٹ بولنگ اٹیک کی قیادت کریں گے۔

مدھیہ پردیش کے اسپن آل راؤنڈر سارانش جین کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ سارانش اس وقت سری لنکا کے خلاف بھارتی ٹیسٹ ٹیم کا بھی حصہ ہیں۔ اسپن اٹیک میں ان کے ساتھ ہرش دوبے اور اتر پردیش کے لیگ اسپنر ذیشان انصاری اہم کردار ادا کریں گے۔ ذیشان نے حالیہ سری لنکا دورے پر انڈیا اے کی نمائندگی کرتے ہوئے عمدہ کارکردگی دکھائی تھی، جس کے بعد سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کیا۔

ودربھ کے اوپننگ بلے باز امن موکھاڑے کو رنجی ٹرافی 2025-26 سیزن میں شاندار کارکردگی کا انعام ملا ہے۔ انہوں نے 11 اننگز میں 760 رنز 76 کی اوسط سے اسکور کیے تھے، جس کی بدولت انہیں انڈیا اے ٹیم میں بھی جگہ ملی۔ اس کے علاوہ چھتیس گڑھ کے آیوش پانڈے اور ودربھ کے قابل اعتماد بلے باز یش راٹھور کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

تیز گیند بازی کی ذمہ داری یش ٹھاکر، نچیکیت بھوٹے اور بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر ارشد خان کے کندھوں پر ہوگی۔ وکٹ کیپر کے طور پر آریان جویال پہلی پسند ہوں گے، جبکہ کنال سنگھ راٹھور بیک اپ وکٹ کیپر کی حیثیت سے ٹیم میں موجود رہیں گے۔

دفاعی چمپئن ہونے کی وجہ سے سینٹرل زون کو پہلے مرحلے میں کھیلنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ٹیم 30 اگست کو براہ راست سیمی فائنل میں میدان میں اترے گی، جہاں اس کا مقابلہ ایسٹ زون یا نارتھ ایسٹ زون میں سے کسی ایک ٹیم سے ہوگا۔

دلیپ ٹرافی 2026-27 کا آغاز 23 اگست سے بنگلورو میں واقع بی سی سی آئی سینٹر آف ایکسیلنس میں ہوگا، جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 6 ستمبر سے کھیلا جائے گا۔

سینٹرل زون کی ٹیم اس طرح ہے:

راجت پاٹیدار (کپتان)، رنکو سنگھ(نائب کپتان)، آریان جویال (وکٹ کیپر)، سارانش جین، امن موکھاڑے، کنال چندیلا، ذیشان انصاری، آریان پانڈے، ارشد خان، آیوش پانڈے، یش راٹھور، ہرش دوبے، کنال سنگھ راٹھور (وکٹ کیپر)، یش ٹھاکر اور نچیکیت بھوٹے

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande