عوام سے براہ راست رابطہ ہی بہتر دیکھ بھال کے نظام کی بنیاد ہے: ریکھا گپتا
نئی دہلی، 02 اگست (ہ س)۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے اتوار کو میور وہار فیز-2 میں واقع لال بہادر شاستری اسپتال کا دورہ کیا اور کہا کہ عوام سے براہ راست رابطہ ہی بہتر دیکھ بھال کے نظام کی بنیاد ہے۔ وزیر اعلیٰ کے دفتر کے مطابق ریکھا گپتا ن
دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا اسپتال کا دورہ کرتی ہوئی


نئی دہلی، 02 اگست (ہ س)۔

دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے اتوار کو میور وہار فیز-2 میں واقع لال بہادر شاستری اسپتال کا دورہ کیا اور کہا کہ عوام سے براہ راست رابطہ ہی بہتر دیکھ بھال کے نظام کی بنیاد ہے۔

وزیر اعلیٰ کے دفتر کے مطابق ریکھا گپتا نے اس دوران مریضوں اور ان کے اہل خانہ سے بات چیت کی۔ ان کے تجربات، تجاویز اور امیدیں سنیں۔ اسپتال میں صاف ستھرائی، ادویات کی دستیابی اور طبی خدمات کا بھی معائنہ کیا۔ حکام کو فوری طور پر ضروری اصلاحات یقینی بنانے کی ہدایت دی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہلی حکومت کے لیے ہر مریض کا اعتماد سب سے اہم ہے اور ہر شہری کو وقت پر، باوقار اور معیاری علاج فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande