اننت ناگ میں گھریلو حادثے میں بچی کی موت
سرینگر 2 اگست،( ہ س)۔ جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے سدورہ علاقے میں ایک گھریلو حادثے میں ایک دو سالہ بچی کی موت اس وقت ہوئی جب الماری کے اوپر رکھے ہوئے بستروں کا ڈھیر اس پر گر گیا۔ متوفی کی شناخت عنایہ اشفاق کے نام سے ہوئی ہے، جو اشفاق احمد کمار
اننت ناگ میں گھریلو حادثے میں بچی کی موت


سرینگر 2 اگست،( ہ س)۔ جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے سدورہ علاقے میں ایک گھریلو حادثے میں ایک دو سالہ بچی کی موت اس وقت ہوئی جب الماری کے اوپر رکھے ہوئے بستروں کا ڈھیر اس پر گر گیا۔ متوفی کی شناخت عنایہ اشفاق کے نام سے ہوئی ہے، جو اشفاق احمد کمار ساکنہ سدورہ کی بیٹی ہے۔حکام کے مطابق بستروں کا ڈھیر الماری کے اوپر سے پھسل کر بچے پر گرا جس سے وہ جان لیوا باعث بنا۔ وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے قانون کے مطابق کارروائی شروع کر دی ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande