پنجاب سے بھیجی گئی ایک کروڑ روپے کی غیر ملکی شراب بہار میں پکڑی گئی، مہاراشٹر نمبر پلیٹ والا ٹرک بھی ضبط
بھوجپور،02جولائی(ہ س)۔ بہارکے بھوجپورمیں محکمہ آبکاری اورامتناع نے غیرقانونی شراب کی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔ محکمہ نے ایک 14 پہیوں والی ٹرک کو ضبط کیا جس میں 8,071.92 لیٹرغیرملکی شراب تھی، جس کی مالیت تقریباً 1 کروڑ روپے تھی، جسے پنجاب
بہار میں پنجاب سے آرہی ایک کروڑ کی غیر ملکی شراب برآمد، مہاراشٹر نمبر پلیٹ والا ٹرک بھی ضبط


بھوجپور،02جولائی(ہ س)۔ بہارکے بھوجپورمیں محکمہ آبکاری اورامتناع نے غیرقانونی شراب کی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔ محکمہ نے ایک 14 پہیوں والی ٹرک کو ضبط کیا جس میں 8,071.92 لیٹرغیرملکی شراب تھی، جس کی مالیت تقریباً 1 کروڑ روپے تھی، جسے پنجاب سے بہارلایا جارہا تھا۔ضلع کے جگدیش پور-پیرو روڈ پر دلی پور موڑ کے قریب کی گئی اس کارروائی میں محکمہ نے ٹرک پر سواردو بین ریاستی اسمگلروں کو بھی گرفتار کیا۔ بتایا جارہا ہے کہ مختلف برانڈ کی 14,748بوتل غیر ملکی شراب ہوئی ۔ جن پر فار سیل ان پنجاب درج تھا۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ کھیپ مظفر پور پہنچائی جانی تھی۔ محکمہ آبکاری اور امتناع کے اسسٹنٹ کمشنر رجنیش کمار نے بتایا کہ یہ کارروائی جمعہ کے روز ضلع مجسٹریٹ، بھوجپور کی ہدایات پر چلائی جارہی خصوصی مہم کے ایک حصے کے طور پر ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی۔ اطلاع ملی تھی کہ بڑی مقدار میں غیر ملکی شراب ایک ٹرک کے ذریعے پنجاب سے بہار لائی جارہی ہے۔اہلکار نے بتایا کہ محکمہ امتناعی اور آبکاری، بھوجپور اور ریاستی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (پٹنہ) کی ایک مشترکہ ٹیم نے جگدیش پور-پیرو روڈ پر دلی پور موڑ کے قریب گاڑی کی جانچ کے دوران ایک 14 پہیوں والے ٹرک کو روک کر اس کی تلاشی لی جس کا رجسٹریشن نمبر ایم ایچ 40 سی ڈی۔ 2304 تھا۔ محکمہ کے اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق تلاشی کے دوران ٹرک سے مختلف اقسام کی غیر ملکی شراب برآمد ہوئی۔ اس میں 750 ملی لیٹر کی 8,724 بوتلیں، 375 ملی لیٹر کی 2,280 بوتلیں اور 180 ملی لیٹر کی 3,744 بوتلیں شامل ہیں۔ ٹرک سے کل 14,748 غیر ملکی شراب کی بوتل ضبط کی گئیں جن کی کل 8,071.92 لیٹر تھی۔اہلکار نے بتایا کہ تمام بوتلوں پر پنجاب میں فروخت کے لیے کا نشان لگایا گیا تھا۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ شراب کی کھیپ مظفر پور (بہار) لے جائی جارہی تھی۔ کارروائی کے دوران مہاراشٹر کے ناندیڑ ضلع کے لوہا تھانہ علاقے کے تحت پنگری گاؤں کے رہنے والے گووند کیشو سوریاونشی اور انیل ماروتی بڈوک کو گرفتار کیا گیا۔محکمہ کے مطابق دونوں کے خلاف امتناع ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور انہیں عدالتی تحویل میں بھیجنے کی کارروائی جاری ہے۔ محکمہ امتناعی اور آبکاری کے اسسٹنٹ کمشنر رجنیش کمار نے بتایا کہ ریاست میں شراب کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے اور اسی طرح کی سخت کارروائی جاری رہے گی۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande