یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل ٹیکنالوجی دینے سے ٹرمپ کا انکار
واشنگٹن، یکم اگست (ہ س)۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ امریکہ نے یوکرین کو جدید پیٹریاٹ میزائل ٹیکنالوجی منتقل کرنے یا اس کی تیاری کا لائسنس دینے کے حوالے سے کوئی حتمی منظوری نہیں دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کی حساس دفاعی ٹیکنالوجی کی
یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل ٹیکنالوجی دینے سے ٹرمپ کا انکار


واشنگٹن، یکم اگست (ہ س)۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ امریکہ نے یوکرین کو جدید پیٹریاٹ میزائل ٹیکنالوجی منتقل کرنے یا اس کی تیاری کا لائسنس دینے کے حوالے سے کوئی حتمی منظوری نہیں دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کی حساس دفاعی ٹیکنالوجی کی منتقلی ’شاید کبھی نہ ہو‘۔

ترک سرکاری خبر رساں ایجنسی انادولو کے مطابق، ریاست میری لینڈ میں واقع کیمپ ڈیوڈ میں کابینہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کے دوران ٹرمپ سے سوال کیا گیا کہ آیا یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کو پیٹریاٹ میزائل بنانے کا لائسنس حاصل کرنے کے لیے مزید شرائط پوری کرنا ہوں گی۔

اس کے جواب میں ٹرمپ نے کہا، ’یہ ہتھیار انتہائی جدید ہیں، اس لیے ہمیں بہت محتاط رہنا ہوگا کہ انہیں کوئی دوسرا تیار نہ کرے۔ ہم نے ابھی تک اس کی منظوری نہیں دی ہے۔ اس موضوع پر بات چیت جاری ہے، لیکن مجھے نہیں لگتا کہ ایسی ٹیکنالوجی فراہم کی جائے گی، اور میرا خیال ہے کہ نہ ہی ایسا کبھی ہوگا۔‘

یاد رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز میں صدر زیلنسکی نے واشنگٹن میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کی تھی۔ ملاقات کے بعد ایک انٹرویو میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ٹرمپ یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل نظام کی تیاری کا لائسنس دینے پر رضامند ہو گئے ہیں۔

تاہم، ٹرمپ کے تازہ بیان نے زیلنسکی کے اس دعوے پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ اس سے قبل بھی ایک انٹرویو میں ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ وہ یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل کی تیاری کی اجازت دینے کے معاملے میں مکمل طور پر مطمئن نہیں ہیں۔ٹرمپ کے حالیہ بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ اپنی جدید دفاعی ٹیکنالوجی کی منتقلی کے معاملے میں اب بھی انتہائی محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہے اور اس سلسلے میں ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande