مسلسل بارش سے نیپال کی متعدد اہم شاہراہیں مسدود، لینڈ سلائیڈنگ اور کٹاو سے آمد و رفت متاثر
کاٹھمنڈو، یکم اگست (ہ س)۔ مسلسل ہو رہی بارش، لینڈ سلائیڈنگ، سیلاب اور سڑک کے کٹاو کی وجہ سے نیپال کی متعدد اہم شاہراہوں اور سڑکوں کے حصوں پر آمد و رفت متاثر ہو گئی ہے۔ نیپال پولیس کی جانب سے ہفتہ کی صبح جاری ٹریفک اپ ڈیٹ کے مطابق، کئی سڑکیں مکمل
نیپال کی کانتی شاہراہ پر لینڈ سلائیڈنگ


کاٹھمنڈو، یکم اگست (ہ س)۔

مسلسل ہو رہی بارش، لینڈ سلائیڈنگ، سیلاب اور سڑک کے کٹاو کی وجہ سے نیپال کی متعدد اہم شاہراہوں اور سڑکوں کے حصوں پر آمد و رفت متاثر ہو گئی ہے۔

نیپال پولیس کی جانب سے ہفتہ کی صبح جاری ٹریفک اپ ڈیٹ کے مطابق، کئی سڑکیں مکمل طور پر مسدود ہو گئی ہیں، جبکہ حساس راستوں پر رات کے وقت گاڑیوں کی آمد و رفت پر بھی روک لگا دی گئی ہے۔

ممکنہ سیلاب کے خطرے کو دیکھتے ہوئے کابھریپلانچوک اور سندھولی کو جوڑنے والی بی پی شاہراہ کے کھرکوٹ-نیپال تھوک-کٹونجے بیسی حصے پر شام 6.00 بجے سے صبح 6.00 بجے تک تمام قسم کی گاڑیوں کی آمد و رفت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اسی طرح، کانتی لوک پتھ پر بھی شام 5.00 بجے سے صبح 5.00 بجے تک گاڑیوں کی آمد و رفت پر روک لگا دی گئی ہے۔ وہیں، مسلسل بارش کی وجہ سے سڑک کیچڑ سے بھر جانے سے ایلام میونسپلٹی میں واقع میچی شاہراہ پر آمد و رفت مکمل طور پر ٹھپ ہو گئی ہے۔ سندھوپالچوک ضلع کی بھوٹے کوشی میونسپلٹی کے زیرو کلو اور کوداری علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ارنیکو شاہراہ بھی مکمل طور پر مسدود ہو گئی ہے۔ دولکھا ضلع میں سنکوشی ندی سے سڑک کا حصہ کٹ جانے سے تاماکوشی دیہی میونسپلٹی کے کرنے تار میں واقع لاموسانگھو-رامے چھاپ سڑک کے حصے پر بھی آمد و رفت متاثر ہو گئی ہے۔ رسوا ضلع کی اترگیا دیہی میونسپلٹی کے کھالٹے علاقے میں تریشولی ندی کے کٹاو کی وجہ سے پاسانگ لہامو شاہراہ بھی مکمل طور پر بند ہو گئی ہے۔

نیپال پولیس نے مسافروں سے سفر شروع کرنے سے پہلے متعلقہ حکام سے سڑک کی تازہ ترین صورت حال کی معلومات حاصل کرنے اور ضروری احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔ پولیس نے خبردار کیا ہے کہ جاری مانسون کے دوران لینڈ سلائیڈنگ، سیلاب اور سڑکوں کے نقصان کا خطرہ ابھی بھی برقرار ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande