دھنوشا اور سرہا کے متعدد علاقوں میں کرفیو نافذ، صبح 5.00 سے 10.00 بجے تک ضروری سامان خریدنے کی چھوٹ
کاٹھمنڈو، یکم اگست (ہ س)۔ نیپال کے دھنوشا اور سرہا اضلاع کے مختلف علاقوں میں کرفیو کا حکم ابھی بھی نافذ ہے۔ تاہم، مقامی انتظامیہ نے لوگوں کو ضروری روزمرہ کے استعمال کی اشیاء خریدنے کے لیے صبح 10.00 بجے تک گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت دی ہے۔ دونوں
سرہا میں تعينات سیکورٹی اہلکار


کاٹھمنڈو، یکم اگست (ہ س)۔

نیپال کے دھنوشا اور سرہا اضلاع کے مختلف علاقوں میں کرفیو کا حکم ابھی بھی نافذ ہے۔ تاہم، مقامی انتظامیہ نے لوگوں کو ضروری روزمرہ کے استعمال کی اشیاء خریدنے کے لیے صبح 10.00 بجے تک گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت دی ہے۔

دونوں اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن دفاتر کے مطابق، کرفیو کے دوران اسپتال، دواوں کی دکانیں، ہوائی خدمات، ایل پی جی گیس کی سپلائی، پیٹرولیم مصنوعات کی منتقلی و فروخت، ایمبولینس سروس، فائر بریگیڈ، میت گاڑیاں نیز پینے کے پانی اور دودھ کی سپلائی جیسی ضروری خدمات باقاعدہ طور پر جاری رہیں گی۔

اس کے علاوہ، ہیلتھ ورکرز، سرکاری ملازمین، صحافی، نیپال ریڈ کراس کے اہلکار، تیرتھ یاتری (زائرین)، مریض اور ہوائی اڈے کا سفر کرنے والے مسافروں کو متعلقہ ادارے کی طرف سے جاری کردہ معتبر شناختی کارڈ یا ہوائی ٹکٹ دکھانے پر کرفیو کے دوران آمد و رفت کی اجازت دی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande