
نئی دہلی، 31 جولائی (ہ س)۔ عظیم انقلابی اور جلیانوالہ باغ قتل عام کا بدلہ لینے والےشہید سردار ادھم سنگھ کے یوم شہادت پر، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے، آپ کے کنوینر اروند کیجریوال اور دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے جمعہ کو انہیں دلی خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی بے مثال ہمت، حب الوطنی اور قربانی کو یاد کیا۔
کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے عظیم انقلابی سردار ادھم سنگھ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ بے مثال جرا¿ت اور حب الوطنی کی علامت تھے۔ انہوں نے ان کی قربانی اور ملک کے تئیں لگن کو خراج عقیدت پیش کیا۔
عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر اور دہلی کے سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ” لامحدود حب الوطنی اور ناقابل یقین حوصلے کی مثال سردار ادھم سنگھ کو ان کے یوم شہادت پرسلام ۔“ انہوں نے کہا کہجلیانوالہ باغ کے قتل عام کا بدلہ لے کر، مادر ہند کے اس سچے سپوت نے ہر ہندوستانی کو فخر سے بلند کیا ہے۔ اس کا غیر متزلزل عزم اور مادر وطن سے محبت ہر نسل تک قوم کی خدمت کے لیے ایک لازوال تحریک رہے گی۔“
دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے سردار اودھم سنگھ کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جلیانوالہ باغ کے قتل عام کا بدلہ لے کر، انہوں نے دنیا کے سامنے ہندوستان کے وقار ، ہمت اور انصاف کے عزم کو قائم کیا۔ ان کی قربانی، بہادری اور لگن قوم کو ہمیشہترغیب دیتی رہے گی۔
قابل ذکر ہے کہ سردار ادھم سنگھ نے 13 مارچ 1940 کو اس وقت کے پنجاب کے لیفٹیننٹ گورنر مائیکل اوڈائر کو لندن کے کیکسٹن ہال میں گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ اوڈائر کو 1919 کے جلیانوالہ باغ کے قتل عام کا ذمہ دار سمجھا جاتا تھا۔ اس واقعے کے بعد ادھم سنگھ کو گرفتار کر لیا گیا اور31جولائی 1940 میں لندن کی پین ویلے جیل میں انہیں پھانسی دی گئی ۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد