تھانے میں عمارت حادثے پرصدر جمہوریہ اور نائب صدر نے غم کا اظہار کیا
نئی دہلی، 31 جولائی (ہ س)۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن نے جمعہ کو مہاراشٹرا کے تھانے میں عمارت گرنے کے واقعہ میں جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی۔ صدر جمہوریہ مرمو ن
THANE-BUILDING-COLLAPSE-CONDOL


نئی دہلی، 31 جولائی (ہ س)۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن نے جمعہ کو مہاراشٹرا کے تھانے میں عمارت گرنے کے واقعہ میں جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی۔

صدر جمہوریہ مرمو نے ایکس پر لکھا، ”مہاراشٹر کے بھیونڈی میں عمارت کے گرنے کے واقعے میں جانوں کے نقصان کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتی ہوں۔

نائب صدر جمہوریہ نے متاثرین کے اہل خانہ کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

قابل ذکر ہے کہ جمعرات کی دیر رات مہاراشٹرا کے تھانے ضلع میں بھیونڈی کے بالاجی نگر گنگارام واڑی علاقے میں چار منزلہ کوہ نور اپارٹمنٹ اچانک گر گیا۔ حادثے میں نو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande