ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر میں ہورہے مظالم کی تحقیقات کا مطالبہ کیا
نئی دہلی، 31 جولائی (ہ س)۔ ہندوستان نے عالمی برادری سے پاکستان مقبوضہ کشمیر (پی او جے کے) میں پاکستان کی سرگرمیوں کی تحقیقات کرنے اور وہاں ہونے والے مظالم کے لیے اسے جوابدہ ٹھہرائے جانے کی اپیل ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ایک پریس ک
MEA-PRESS-BREIF-ON-POJK


نئی دہلی، 31 جولائی (ہ س)۔ ہندوستان نے عالمی برادری سے پاکستان مقبوضہ کشمیر (پی او جے کے) میں پاکستان کی سرگرمیوں کی تحقیقات کرنے اور وہاں ہونے والے مظالم کے لیے اسے جوابدہ ٹھہرائے جانے کی اپیل ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ میڈیا بھی اس بات سے واقف ہے کہ پاکستانی حکام پی او جے کے میں پرامن شہریوں کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کر رہے ہیں۔ اس کارروائی کے نتیجے میں 40 سے زائد عام شہری ہلاک اور متعدد دیگر شدید زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی انتظامیہ وہاں کے معصوم شہریوں کے خلاف بے حسی اس وقت عیاں ہوئی جب اس کے وزیر دفاع نے احتجاج کرنے والے شہریوں کو دشمن قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا” اس کے ساتھ ہی ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نے کھلے عام اعتراف کیا کہ پاکستانی انتظامیہ نے جن 'مجاہدین' کو تربیت دی، مسلح کیا اور ہندوستان کو نقصان پہنچانے کے لیے بھیجا، وہ اب اپنی بندوقوں کا رخ خود ملک پر موڑ چکے ہیں اور ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھا رہے ہیں۔“

ترجمان نے کہا کہ پرتشدد حکومت کا سامنا کرنے والے لوگوں نے بین الاقوامی اداروں سے غیر قانونی ہلاکتوں کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ متحدہ عوامی ایکشن کمیٹی کی قیادت میں پاکستان کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جولائی 2026 کے اواخر میں ہونے والے متنازعہ علاقائی انتخابات کے خلاف معاشی شکایات اور سیاسی مطالبات پر مظاہروں نے شدت اختیار کر لی ہے۔ پاکستانی سیکورٹی فورسز نے مظاہرین پرکارروائی کی ہے جس میں 40 سے زائد شہری مارے گئے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande