سپریم کورٹ نے این ایس ای کو آر ٹی آئی کے دائرے میں لانے کے حکم پر روک لگائی
نئی دہلی، 31 جولائی (ہ س)۔ سپریم کورٹ نے حق اطلاعات قانون کے تحت نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کو عوامی اتھارٹی قرار دینے کے مرکزی انفارمیشن کمیشن کے فیصلے پر روک لگا دی ہے۔ جسٹس وکرم ناتھ کی سربراہی والی بنچ نے این ایس ای کی طرف سے دائر درخواس
Supreme-Court-NSE-RTI-STAY


نئی دہلی، 31 جولائی (ہ س)۔ سپریم کورٹ نے حق اطلاعات قانون کے تحت نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کو عوامی اتھارٹی قرار دینے کے مرکزی انفارمیشن کمیشن کے فیصلے پر روک لگا دی ہے۔ جسٹس وکرم ناتھ کی سربراہی والی بنچ نے این ایس ای کی طرف سے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے یہ حکم دیا۔

این ایس ای نے دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ سنٹرل انفارمیشن کمیشن نے دہلی ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے جس میں این ایس ای اور دیگر اسٹاک ایکسچینج کو حق اطلاعات قانون کی دفعہ 2( ایچ) کے تحت عوامی اتھارٹی قرار دیا گیا ہے۔ دہلی ہائی کورٹ نے یکم جولائی کو این ایس ای کو عوامی اتھارٹی قرار دینے کے حکم کو برقرار رکھا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande