
نئی دہلی، 27 جولائی(ہ س )۔
کانگریس کے رہنما سید سلمان مجدددی نے پیر کی شام اندرا بھون میں اتر پردیش کانگریس کے نو مقرر انچارج راجندر پال گوتم سے ملاقات کر کے انہیں نئی ذمہ داری ملنے پر مبارکباد اور نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران سلمان مجدددی نے کہا کہ راجندر پال گوتم اتر پردیش کے عوامی مسائل کے حوالے سے نہایت سنجیدہ ہیں۔ خصوصاً دلتوں، محروم طبقات، پسماندہ افراد اور مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف وہ ہمیشہ بے باکی سے آواز بلند کرتے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گوتم جامعہ جوہر (جوہر یونیورسٹی) کے تحفظ کے معاملے پر جلد رام پور کا دورہ کریں گے۔ اس سلسلے میں سلمان مجدددی نے انہیں رام پور کی موجودہ صورتحال اور زمینی مسائل سے تفصیل کے ساتھ آگاہ کیا۔ راجندر پال گوتم نے کہا کہ کانگریس پارٹی اتر پردیش میں عوامی مسائل کو بنیاد بنا کر پوری مضبوطی اور عزم کے ساتھ انتخابات لڑے گی اور عوام کے حقوق کی آواز بلند کرتی رہے گی۔
سلمان مجدددی نے کہا کہ کانگریس ہر مظلوم اور انصاف سے محروم شخص کی آواز کو سڑک سے لے کر پارلیمنٹ تک پہنچانے کا کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک کی عوام جان چکی ہے کہ جناب راہل گاندھی وہ رہنما ہیں جو ہر طبقے کے مسائل پر عوام کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں اور ان کی آواز بنتے ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ 2029 کے عام انتخابات میں ملک کی عوام راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس کو مضبوط اکثریت حاصل کرے گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais