
سنبھل، 27 جولائی (ہ س)۔ اتر پردیش کے سنبھل ضلع میں انتظامیہ نے لینڈ مافیا کے خلاف مہم چلاکر 10 ہزار بیگھہ سرکاری زمین کو قبضے سے آزاد کرایا ہے۔ اب یہ زمین ان خاندانوں کو رہائشی زمین کے پٹے کے طور پر الاٹ کی جائے گی ، جن ک پاس زمین نہیں ہے اور جو بے گھر ہیں ۔ اس کے علاوہ معاشی طور پر کمزور خاندانوں کو زرعی زمین کی لیز بھی دی جائے گی۔
سنبھل کے ضلع مجسٹریٹ انکت کھنڈیلوال نے پیر کو کہا کہ فی الحال ابتدائی سروے جاری ہے۔ ضلع میں ان لوگوں کی فہرست مرتب کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں، جن کے پاس زمین نہیں ہے اور ان کا انتخاب کچھ معیارات کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے۔ ہر گاو¿ں میں لوگوں کی ضروریات کے مطابق زمین مختص کی جائے گی۔ سرکاری اسکیموں کے لیے زمین کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے ہر محکمے سے معلومات بھی مانگی جا رہی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد