بے قابو گاڑی تھار گنگ نہرمیں گر ی، خاتون جاں بحق
نوئیڈا، 27 جولائی (ہ س)۔ اترپردیش کے گوتم بدھ نگر ضلع نوئیڈا کے دنکور تھانہ علاقے میں بھٹا گاؤں کے قریب ایک تھار جیپ بے قابو ہوکر گنگ نہر میں جاگری۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تھار جیپ کے اندر پھنسے میاں بیوی کو بچا لیا۔ خاتون کی علاج کے دوران موت ہ
Death


نوئیڈا، 27 جولائی (ہ س)۔ اترپردیش کے گوتم بدھ نگر ضلع نوئیڈا کے دنکور تھانہ علاقے میں بھٹا گاؤں کے قریب ایک تھار جیپ بے قابو ہوکر گنگ نہر میں جاگری۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تھار جیپ کے اندر پھنسے میاں بیوی کو بچا لیا۔ خاتون کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔

دنکور پولیس اسٹیشن کے انچارج انسپکٹر منوج کمار سنگھ نے بتایا کہ پیر کی دوپہر دنکور پولیس کو اطلاع ملی کہ تھار کی ایک جیپ بے قابو ہوکر گنگ نہر میں گر گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی خاتون اور اس کے شوہر کو تھار جیپ سے بچا لیا۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں علاج کے دوران رینا (31) کی موت ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ رینا کا شوہر موہت اس واقعہ میں زخمی ہوا ہے اور اس کا علاج چل رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande