ہاکی انڈیا جونیئر مینز نیشنل چمپئن شپ 28 جولائی سے، کوئمبٹور میزبانی کرے گا
نئی دہلی، 27 جولائی (ہ س)۔ 16ویں ہاکی انڈیا جونیئر مینز نیشنل چیمپئن شپ 2026 28 جولائی کو کوئمبٹور، تمل ناڈو میں شروع ہوگی۔ اس باوقار 12 روزہ گھریلو مقابلے میں ملک کی 30 ٹاپ جونیئر مینز ہاکی ٹیمیں قومی خطاب کے لیے مقابلہ کریں گی۔ نیشنل چیمپئن کا تع
ہاکی


نئی دہلی، 27 جولائی (ہ س)۔ 16ویں ہاکی انڈیا جونیئر مینز نیشنل چیمپئن شپ 2026 28 جولائی کو کوئمبٹور، تمل ناڈو میں شروع ہوگی۔ اس باوقار 12 روزہ گھریلو مقابلے میں ملک کی 30 ٹاپ جونیئر مینز ہاکی ٹیمیں قومی خطاب کے لیے مقابلہ کریں گی۔ نیشنل چیمپئن کا تعین کرنے کے لیے یہ مقابلہ 8 اگست کو ڈویژن اے کے فائنل کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔

اس بار ٹورنامنٹ کو ڈویژن اے، بی اور سی میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ڈویژن اے میں ٹیمیں خطاب کے لیے مقابلہ کریں گی، جبکہ ڈویژن بی اور سی کی ٹیمیں اگلے درجے تک ترقی کے لیے کھیلیں گی۔ پروموشن اور ریلیگیشن پر مشتمل ٹورنامنٹ کے ساتھ، ہر میچ اہم ہوگا۔

ڈویژن اے کی 12 ٹیموں کو چار پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پول اے میں ہاکی ہریانہ، ہاکی مدھیہ پردیش اور تامل ناڈو کی ہاکی یونٹ شامل ہیں، پول بی میں اڈیشہ کی ہاکی ایسوسی ایشن، منی پور ہاکی اور دادرا اور نگر حویلی اور دمن اینڈ دیو ہاکی، پول سی میں ہاکی پنجاب، ہاکی جھارکھنڈ اور دہلی پردیش ہاکی، پول ڈی میں اترپردیش ہاکی ،ہاکی کرناٹک اور ہاکی بنگال شامل ہیں۔ ہر پول سے سرفہرست دو ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچ جائیں گی۔

کوارٹر فائنل5 اگست کو، سیمی فائنل 6 اگست کو اور تیسری پوزیشن کا میچ اور فائنل 8 اگست کو کھیلا جائے گا۔ ڈویژن اے میں سب سے نیچے کی دو ٹیمیں اگلے سیزن کے لیے ڈویژن بی میں چلی جائیں گی۔

ڈویژن بی میں 10 ٹیمیں ہیں جنہیں دو پول میں تقسیم کیا گیا ہے۔ سب سے اوپر کی دو ٹیموں کو ڈویژن اے میں ترقی دی جائے گی، جب کہ نیچے کی دو کو ڈویژن سی میں بھیج دیا جائے گا۔ اس دوران، آٹھ ٹیمیں دو پولز میں حصہ لیں گی، جس میں ٹاپ دو ٹیمیں اگلے سیزن کے لیے ڈویژن بی میں پیش قدمی کریں گی۔

لیگ مرحلے میں، ٹیموں کو جیت پر تین پوائنٹس ملیں گے، ڈرا ہونے پرایک اور ہارنے پر کوئی پوائنٹ نہیں ملے گا۔ ڈویژن اے کے ناک آو¿ٹ میچوں میں ٹائی ہونے کی صورت میں، فاتح کا فیصلہ ایف آئی ایچ قوانین کے مطابق شوٹ آوٹ کے ذریعے کیا جائے گا۔

ہاکی انڈیا کے صدر ڈاکٹر دلیپ ترکی نے کہا کہ جونیئر مینز نیشنل چمپئن شپ ہندوستانی ہاکی ٹیلنٹ کو نکھارنے کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے اور اس مقابلے کے ذریعے بہت سے کھلاڑیوں نے ہندوستانی ٹیم میں ترقی کی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس سیزن میں بھی بہت سے نئے ٹیلنٹ سامنے آئیں گے۔

ہاکی انڈیا کے سیکرٹری جنرل بھولا ناتھ سنگھ نے کہا کہ یہ مقابلہ نوجوان کھلاڑیوں کی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ پروموشن اور ریلیگیشن سسٹم ٹیموں کے درمیان مقابلے کو مزید دلچسپ بنا دیتا ہے۔

پہلے دن کا پروگرام

مقابلے کے پہلے روز ڈویژن سی اور ڈویژن بی کے مقابلے ہوں گے۔ آسام ہاکی کا مقابلہ ہاکی میزورم سے صبح6:00 بجے ہوگا۔ اس کے بعد گوانس ہاکی بمقابلہ ہاکی راجستھان، تلنگانہ ہاکی بمقابلہ تریپورہ اولمپک ایسوسی ایشن، لی پڈوچیری ہاکی بمقابلہ ہاکی گجرات، ہاکی مہاراشٹرا بمقابلہ ہاکی ہماچل، ہاکی اتراکھنڈ بمقابلہ کیرالہ ہاکی، ہاکی آندھرا پردیش بمقابلہ چنڈی گڑھ اور بہار ہاکی بمقابلہ چھتیس گڑھ کے مقابلے ہوں گے۔ ہاکی ڈویڑن اے کے میچز یکم اگست سے شروع ہوں گے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande