
نئی دہلی، 28 جولائی (ہ س)۔
صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے پیر کو راجہ موتھوپانڈی کو 2026 دولت مشترکہ کھیلوں میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر دلی مبارکباد دی۔ صدرجمہوریہ نے ایکس پر لکھا، 2026 کے کامن ویلتھ گیمز میں مردوں کے 65 کلوگرام وزن کے زمرے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر راجہ موتھوپانڈی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد، کہا کہ ملک کو آپ کی کامیابی پر فخر ہے۔ آپ کی مستقبل کی کوششوں کے لیے میری نیک خواہشات۔
قابل ذکر ہے کہ ہندوستانی ویٹ لفٹر موتھوپانڈی نے کامن ویلتھ گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مردوں کے 65 کلوگرام وزن کے زمرے میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ ہفتہ کے مقابلے میں،موتھو پانڈی نے کل 286 کلوگرام وزن اٹھا کر دوسرے مقام پر رہتے ہوئے بھارت کو کھیلوں کا دوسرا چاندی کا تمغہ دلایا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ