
نئی دہلی، 28 جولائی (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر برائے امور داخلہ اور امداد باہمی امت شاہ سمیت کئی لیڈروں نے پیر کو راجہ متھوپانڈی کو دولت مشترکہ کھیل 2026 میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی۔
گلاسگو دولت مشترکہ کھیلوں میں مردوں کے 65 کلوگرام وزن کے زمرے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر راجہ متھوپاندی ی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا،” ان کی کامیابی سے ہر ہندوستانی خوش اور فخر محسوس کرتا ہے۔ ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے میری نیک تمنائیں!“
امت شاہ نے کہا، ”ولت مشترکہ کھیلوں میں مردوں کے 65 کلوگرام وزن کے زمرے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر متھوپانڈی کو مبارکباد! آپ نے ہمارے ترنگے کا وقار بلند کیا ہے۔ آپ ہمیشہ فاتح ہوں۔“
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے کہا، ”ہندوستانی ویٹ لفٹنگ کے لیے ایک قابل فخر لمحہ! مردوں کے 65 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر راجہ متھوپانڈی کو بہت بہت مبارکباد۔“
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا، ”یہ شاندار کارکردگی ان کے نظم و ضبط، ثابت قدمی اور غیر متزلزل لگن کا نتیجہ ہے۔ پورا ملک ان کی کامیابی کا جشن منا رہا ہے۔ ہم ان کی مستقبل کی کوششوں میں مزید کامیابی کی خواہش کرتے ہیں۔“
قابل ذکر ہے کہ متھوپانڈی نے دولت مشترکہ کھیلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مردوں کے 65 کلوگرام وزن کے زمرے میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ ہفتہ کو کھیلے گئے اس مقابلے میں، متھوپانڈی نے کل 286 کلو وزن اٹھا کر دوسرا مقام حاصل کیا اور ہندوستان کو کھیلوں کا دوسرا چاندی کا تمغہ دلایا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد