
نئی دہلی، 27 جولائی(ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک سنسکرت سبھاشتم شیئر کرتے ہوئے معاشرے میں اچھے کردار کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ باکردار انسان نہ صرف معاشرے میں عزت و احترام حاصل کرتا ہے بلکہ ہر طرح کی ذمہ داری نبھانے کے قابل بھی سمجھا جاتا ہے۔ ان کے مطابق مضبوط کردار ہی دیرپا کامیابی، مؤثر قیادت اور عوامی اعتماد کی حقیقی بنیاد ہے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر یہ سبھاشتم شیئر کرتے ہوئے لکھاجس کا مطلب یہ ہے کہ’’ اچھے کردار کا حامل شخص معاشرے میں عزت پاتا ہے اور نیک و صالح افراد کی نظر میں بھی قابلِ احترام ہوتا ہے۔ دیانت داری، انکساری اور نظم و ضبط پر مبنی طرزِ عمل ایسے انسان کو ہر ذمہ داری انجام دینے کے قابل بناتا ہے۔
وزیر اعظم مودی نے مزید کہا کہ اعلیٰ کردار رکھنے والے افراد کی شخصیت دوسروں کے لیے باعثِ تحریک ہوتی ہے اور ان کا طرزِ عمل قابلِ تقلید بن جاتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اچھا کردار ہی پائیدار کامیابی، مؤثر قیادت اور طویل مدتی اعتماد کی سب سے مضبوط بنیاد ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan