لوک سبھا میں آج ہی’’ اینٹی پیپر لیک بل‘‘ پیش کیا جائے گا:مرکزی وزیر
نئی دہلی، 27 جولائی (ہ س)۔ امتحانات میں نقل اور پرچہ لیک ہونے کے واقعات پر سختی کے لیے مرکزی حکومت پیر کے روز لوک سبھا میں ’’پبلک ایگزام نیشن امنڈمنٹ بل 2026‘‘ جسے عام طور پر اینٹی پیپر لیک بل کہا جا رہا ہے، پیش کرے گی۔ اس مجوزہ قانون میں امتحانات
لوک سبھا میں آج ہی’’ اینٹی پیپر لیک بل‘‘ پیش کیا جائے گا:مرکزی وزیر


نئی دہلی، 27 جولائی (ہ س)۔ امتحانات میں نقل اور پرچہ لیک ہونے کے واقعات پر سختی کے لیے مرکزی حکومت پیر کے روز لوک سبھا میں ’’پبلک ایگزام نیشن امنڈمنٹ بل 2026‘‘ جسے عام طور پر اینٹی پیپر لیک بل کہا جا رہا ہے، پیش کرے گی۔ اس مجوزہ قانون میں امتحانات میں دھاندلی، نقل اور پرچہ لیک کرنے کے معاملات پر سخت قانونی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

بل پیش کیے جانے سے قبل مرکزی وزیر برائے پارلیمانی امور کرن رججو نے اسے ملک کے لیے ایک اہم دن قرار دیا۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اب تک پیش آنے والے پرچہ لیک کے واقعات اور حالیہ طلبہ تحریک کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے کئی اہم اقدامات اور اعلانات کیے تھے، اور اب اسی سمت میں ایک مضبوط قانون پارلیمنٹ کے سامنے پیش کیا جا رہا ہے۔

کرن رججو نے تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ اس اہم بل پر ایوان میں ہونے والی بحث میں حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ جب امتحانی پرچوں کے لیک ہونے کے خلاف اتنا سخت قانون بنایا جا رہا ہے تو تمام جماعتوں کو ہنگامہ آرائی کے بجائے تعمیری بحث کرنی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر اپوزیشن اس اہم معاملے پر بحث میں حصہ لینے کے بجائے صرف شور شرابا کرے گی تو اس سے ملک کے عوام کے سامنے کیا پیغام جائے گا۔

دوسری جانب اپوزیشن جماعتیں طلبہ کے خلاف پولیس کارروائی اور امتحانی نظام میں مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملے پر حکومت کو گھیرنے کی تیاری کر رہی ہیں، جس کے باعث پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی کے امکانات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande