اے ایم یو کے شعبہ فارماکولوجی کے ماہرین نے آئی یو پی ایچ اے آر عالمی کانگریس میں نمایاں کامیابی حاصل کی
علی گڑھ، 27 جولائی (ہ س)۔وجواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ فارماکولوجی نے ملبورن، آسٹریلیا میں منعقدہ 20 ویں عالمی کانگریس برائے بنیادی و کلینیکل فارماکولوجی (آئی یو پی ایچ اے آر) میں اپنی نمایاں شرکت کے ذریعے یونیورسٹی او
فارماکولوجی


علی گڑھ، 27 جولائی (ہ س)۔وجواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ فارماکولوجی نے ملبورن، آسٹریلیا میں منعقدہ 20 ویں عالمی کانگریس برائے بنیادی و کلینیکل فارماکولوجی (آئی یو پی ایچ اے آر) میں اپنی نمایاں شرکت کے ذریعے یونیورسٹی اور ملک کا نام روشن کیا۔ یہ کانگریس انٹرنیشنل یونین آف بیسک اینڈ کلینیکل فارماکولوجی کی مؤقر عالمی کانگریس ہے، جس میں 70 سے زائد ممالک کے ممتاز ماہرینِ علم الادویہ اور بایومیڈیکل سائنس دانوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر شعبہ فارماکولوجی کے سینئر ریزیڈنٹ ڈاکٹر عمار خالد نے آئی یو پی ایچ اے آر کے باوقار ای ایم سی آر اورل پرائز کے لیے بیسک اور ٹرانسلیشنل فارماکولوجی کے زمرے میں دنیا بھر سے منتخب ہونے والے تین بہترین امیدواروں میں جگہ بنائی۔ انہوں نے ہندوستان کی نمائندگی کرنے والے واحد امیدوار کے طور پر ایوارڈ سیشن کے دوران اپنی تحقیق پیش کی۔ انہیں کانگریس میں شرکت کے لیے انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ ، محکمہ ہیلتھ ریسرچ ، حکومت ہند کی جانب سے بین الاقوامی ٹریول گرانٹ عطا کی گئی تھی۔

شعبہ فارماکولوجی کے چیئرپرسن پروفیسر سید ضیاء الرحمٰن نے بھی کانگریس میں اپنا تحقیقی مقالہ پیش کیا۔ ملبورن کے اس دورے کے موقع پر انہیں یونیورسٹی آف ملبورن کے ملبورن میڈیکل اسکول کی جانب سے ملبورن میڈیکل سمپوزیم میں شرکت کی دعوت بھی دی گئی، جہاں طبی تعلیم، مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل صحت، بایومیڈیکل اختراعات اور ہیلتھ کیئر شراکت داری سے متعلق ابھرتی ہوئی پیش رفت پر ماہرین نے تبادلہ خیال کیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande