ایم پی ایس سی ڈرگ انسپکٹر امتحان معاملہ، کمیشن پولیس میں باضابطہ درج کرائے گا شکایت
ایم پی ایس سی ڈرگ انسپکٹر امتحان معاملہ، کمیشن پولیس میں باضابطہ درج کرائے گا شکایتممبئی، 27 جولائی (ہ س)۔ مہاراشٹر پبلک سروس کمیشن (ایم پی ایس سی) نے محکمہ خوراک و ادویات (ایف ڈی اے) کے ڈرگ انسپکٹر بھرتی امتحان کے مبینہ پرچہ لیک معاملے کو انتہا
ایم پی ایس سی ڈرگ انسپکٹر امتحان معاملہ، کمیشن پولیس میں باضابطہ درج کرائے گا شکایت


ایم پی ایس سی ڈرگ انسپکٹر امتحان معاملہ، کمیشن پولیس میں باضابطہ درج کرائے گا شکایتممبئی، 27 جولائی (ہ س)۔ مہاراشٹر پبلک سروس کمیشن (ایم پی ایس سی) نے محکمہ خوراک و ادویات (ایف ڈی اے) کے ڈرگ انسپکٹر بھرتی امتحان کے مبینہ پرچہ لیک معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لیتے ہوئے تمام متعلقہ دستاویزات، بیانات اور دستیاب شواہد جمع کرنے کے بعد پولیس میں باضابطہ شکایت درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اطلاع کمیشن کے سکریٹری مہندر ہرپالکر نے دی۔پیر کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مہندر ہرپالکر نے بتایا کہ 22 مارچ 2026 کو ریاست کے چھ علاقائی ہیڈکوارٹروں میں ڈرگ انسپکٹر کے 154 عہدوں پر تقرری کے لیے آف لائن تحریری امتحان منعقد کیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ امتحان کے نتائج 12 جون کو جاری کیے گئے، جس کے بعد یکم جولائی سے 22 جولائی کے درمیان اہل قرار پانے والے 488 امیدواروں کے انٹرویوز لیے گئے۔ بعد ازاں 22 جولائی کو عبوری میرٹ لسٹ کمیشن کی ویب سائٹ پر شائع کی گئی۔ہرپالکر نے کہا کہ اسی دوران گورو پاٹل نامی ایک شخص نے کمیشن کو شکایت پیش کی کہ امتحان کا سوالیہ پرچہ لیک ہوا تھا۔ شکایت موصول ہونے کے بعد کمیشن نے شکایت کنندہ اور متعلقہ امیدوار کو وضاحت اور پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا، تاہم دونوں مقررہ وقت پر حاضر نہیں ہوئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بعد میں کمیشن کو ایک اور مکتوب موصول ہوا، جس میں کہا گیا کہ متعلقہ شکایت گورو پاٹل کے دوست رشیکیش گنگورڈے نے غلط فہمی پیدا کرنے کی نیت سے درج کرائی تھی۔ خط میں یہ بھی کہا گیا کہ اب وہ امتحان کا سوالیہ پرچہ لیک ہونے کا دعویٰ نہیں کر رہے ہیں۔مہندر ہرپالکر نے کہا کہ اگرچہ بعد میں موصول ہونے والے خط میں پہلے لگائے گئے الزام سے انکار کیا گیا ہے، اس کے باوجود مہاراشٹر پبلک سروس کمیشن نے پورے معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن تمام متعلقہ دستاویزات، بیانات اور دستیاب شواہد کا جائزہ لینے کے بعد پولیس میں باضابطہ شکایت درج کرائے گا تاکہ پورے معاملے کی مکمل، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جا سکیں۔ہندوستھان سماچار--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande