اے ایم یو نے جولائی تا دسمبر 2026 سمسٹر کے لیے 48 سویم آن لائن کورسز کا آغاز کیا
علی گڑھ، 27 جولائی (ہ س)۔ معیاری اعلیٰ تعلیم تک ڈیجیٹل وسائل کے ذریعہ رسائی کو فروغ دینے کے اپنے عزم کو مزید مستحکم کرتے ہوئے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) نے حکومتِ ہند کے سویم پلیٹ فارم پر جولائی تا دسمبر 2026 سمسٹر کے لیے 48 میسیو اوپن آن ل
اے ایم یو نے جولائی تا دسمبر 2026 سمسٹر کے لیے 48 سویم آن لائن کورسز کا آغاز کیا


علی گڑھ، 27 جولائی (ہ س)۔ معیاری اعلیٰ تعلیم تک ڈیجیٹل وسائل کے ذریعہ رسائی کو فروغ دینے کے اپنے عزم کو مزید مستحکم کرتے ہوئے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) نے حکومتِ ہند کے سویم پلیٹ فارم پر جولائی تا دسمبر 2026 سمسٹر کے لیے 48 میسیو اوپن آن لائن کورسز (موکس) کا آغاز کیا ہے۔ یونیورسٹی کے اساتذہ کی جانب سے تیار کیے گئے یہ کورسز ملک بھر کے طلبہ اور دیگر افراد کے لیے بغیر فیس کے دستیاب ہیں۔ داخلے کا عمل سویم پورٹل پر شروع ہو چکا ہے۔

یہ اقدام ڈیجیٹل انڈیا کے وژن اور قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے مقاصد سے ہم آہنگ ہے، جس میں ملٹی ڈسپلینری تعلیم، استحکام، مساوی رسائی اور اعلیٰ تعلیم میں ٹکنالوجی کے مؤثر استعمال پر زور دیا گیا ہے۔ قومی اہمیت کے حامل ادارے کی حیثیت سے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی طلبہ، پیشہ ور افراد اور زندگی بھر سیکھنے کے خواہش مند افراد کے لیے معیاری آن لائن کورسز تیار کر کے اس قومی مشن میں مسلسل اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

48 آن لائن کورسز میں 19 نئے اور 29 دوبارہ پیش کیے جانے والے کورسز شامل ہیں، جو متعدد علمی شعبوں کا احاطہ کرتے ہیں۔ ان میں بزنس ایڈمنسٹریشن، کامرس، کمپیوٹر سائنس، ڈیٹا سائنس، ماحولیاتی مطالعات، معاشیات، تعلیم، انگریزی، جغرافیہ، ہندی، فارسی، قانون، سیاسیات، صحتِ عامہ، عمرانیات، لائبریری و انفارمیشن سائنس، ویمنس اسٹڈیز، فارنسک میڈیسن، نباتیات، وائلڈ لائف، حیوانیات اور فزیکل ایجوکیشن شامل ہیں۔ ان کورسز میں اسٹریٹیجک مینجمنٹ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، پائتھن کے ذریعے ڈیٹا سائنس، آفات خطرات مینجمنٹ، ماحولیاتی تعلیم، مالیکیولر بایولوجی، صحتِ عامہ، تھیٹر اسٹڈیز، ڈیجیٹل ہیومینٹیز، بین الاقوامی تعلقات، انٹریپرینیورشپ، فنانشیئل مینجمنٹ،ٹوکسیکولوجی اور خواتین و صنعت کاری جیسے متنوع موضوعات شامل ہیں۔ بیشتر کورسز 8 اور 12 ہفتوں کی مدت پر مشتمل ہیں۔سویم پلیٹ فارم، یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے آن لائن تعلیمی کورسز سے متعلق ضوابط کے مطابق تعلیمی کریڈٹ کی منتقلی کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے، جس کے تحت اعلیٰ تعلیمی ادارے قابلِ اطلاق ضوابط کے مطابق طلبہ کو ایک سمسٹر میں مجموعی کورسز کے 40 فیصد تک کریڈٹ، سویم کے ذریعے حاصل کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں۔وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون نے اعلیٰ تعلیمی اداروں، اساتذہ اور طلبہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کورسز سے بھرپور استفادہ کریں اور اس قومی مہم میں فعال طور سے شرکت کریں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے یہ آن لائن کورسز اس طرح ترتیب دیے گئے ہیں کہ ملک کے کسی بھی حصے یا کسی بھی سماجی و معاشی پس منظر سے تعلق رکھنے والے افراد جدید علمی معلومات، عملی مہارتوں اور تعلیمی ترقی کے مواقع حاصل کر سکیں، ساتھ ہی معیاری تعلیم کے لیے سویم کو عالمی سطح پر ایک معتبر پلیٹ فارم بنانے کے قومی مقصد کو بھی تقویت ملے۔آن لائن کورسز کے کوآرڈنیٹر پروفیسر عاصم ظفر نے کہا کہ 48 نئے سویم کورسز کا آغاز ڈیجیٹل تعلیم کو مستحکم کرنے اور معیاری اعلیٰ تعلیم تک رسائی کو مزید وسعت دینے کی سمت میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی ایک اہم پیش رفت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ کورسز مختلف شعبوں کے تجربہ کار اساتذہ نے طلبہ اور پیشہ ور افراد کی بدلتی ہوئی تعلیمی اور عملی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیے ہیں۔ انہوں نے طلبہ اور ریسرچ اسکالرز سے اپیل کی کہ وہ داخلہ لے کر اپنے علمی افق کو وسیع کریں، جبکہ اساتذہ اور مختلف شعبوں سے وابستہ پیشہ ور افراد کو بھی اپنی مہارتوں میں اضافہ، نئی مہارتیں حاصل کرنے اور مسلسل پیشہ ورانہ ترقی کے لیے اس پلیٹ فارم سے استفادہ کرنا چاہیے۔علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے تمام سویم کورسز میں داخلہ مفت ہے، تاہم سرٹیفکیٹ یا تعلیمی کریڈٹ حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کے لیے سویم اور یونیورسٹی کی مطلوبہ رسمی کارروائیاں مکمل کرنا ضروری ہوگا۔ کورسز اور داخلے کے طریقہ کار سے متعلق تفصیلی معلومات سویم پورٹل پر دستیاب ہیں۔ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande