حیدرآباد میں جنتر منتر کے طلبہ سے اظہارِ یگا نگت،وزیرِ تعلیم کے استعفے کا مطالبہ
حیدرآباد ،23 جولائی (ہ س)۔ قومی دارالحکومت نئی دہلی کے جنتر منتر پراحتجاج کرنے والے طلبہ سے اظہارِیکجہتی کے لیے حیدرآباد کے دھرنا چوک پر طلبہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے دہلی میں احتجاج کے دوران طلبہ پر مبینہ لاٹھی چارج کی شدید مذمت کرتے
حیدرآباد میں جنتر منتر کے طلبہ سے اظہارِ یگا نگت،وزیرِ تعلیم کے استعفے کا مطالبہ


حیدرآباد ،23 جولائی (ہ س)۔

قومی دارالحکومت نئی دہلی کے جنتر منتر پراحتجاج کرنے والے طلبہ سے اظہارِیکجہتی کے لیے حیدرآباد کے دھرنا چوک پر طلبہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے دہلی میں احتجاج کے دوران طلبہ پر مبینہ لاٹھی چارج کی شدید مذمت کرتے ہوئے زخمی طلبہ کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا ۔احتجاج میں شریک طلبہ نے نیٹ(این ای ای ٹی)کے مبینہ پرچہ لیک معاملے پربھی شدید تشویش کااظہارکیااورمرکزی وزیرِتعلیم دھرمیندر پردھان سے استعفے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ امتحانی نظام میں شفافیت اورانصاف کویقینی بناناحکومت کی ذمہ داری ہے۔ طلبہ نے ہاتھوں میں پلے کارڈزاٹھا رکھے تھے اور مختلف نعرے لگاتے ہوئے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیاکہ مبینہ بے ضابطگیوں کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں اورپُرامن احتجاج کے آئینی وجمہوری حق کاتحفظ یقینی بنایاجائے۔احتجاج کے دوران سیکیورٹی کے مناسب انتظامات کیے گئے تھے،جبکہ پولیس کی نگرانی میں مظاہرہ پُرامن طور پر اختتام پذیر ہوا۔

۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande