پردیپ کنسٹرکشنز اراضی تنازعہ، حیڈرا نے عدالت سے دو ہفتہ کی مہلت مانگ لی
حیدرآباد ،23 جولائی (ہ س)۔ پردیپ کنسٹرکشنز سے متعلق اراضی کے معاملے میں حیڈرا نے عدالت سے اپنا کاؤنٹر داخل کرنے کےلیے مزیددو ہفتوں کی مہلت طلب کی ہے۔ حیڈرا کے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ ادارے کواپنا جواب داخل کرنے کے لیے مزید وقت درکار ہے۔عدالت میں
پریدیپ کنسٹرکشنز اراضی تنازعہ، حیڈرا نے عدالت سے دو ہفتہ کی مہلت مانگ لی


حیدرآباد ،23 جولائی (ہ س)۔

پردیپ کنسٹرکشنز سے متعلق اراضی کے معاملے میں حیڈرا نے عدالت سے اپنا کاؤنٹر داخل کرنے کےلیے مزیددو ہفتوں کی مہلت طلب کی ہے۔ حیڈرا کے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ ادارے کواپنا جواب داخل کرنے کے لیے مزید وقت درکار ہے۔عدالت میں پیش کیے گئے ریکارڈ کے مطابق، پردیپ کنسٹرکشنز کمپنی نے اپناموقف پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ متعلقہ اراضی فل ٹینک لیول (ایف ٹی ایل) کی حدود میں شامل نہیں ہے۔ کمپنی کی جانب سے عدالت کے ریکارڈ پراس سلسلے میں دستاویزات بھی پیش کیے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، حیڈرا نے 15 جولائی سے متعلق عدالتی کارروائی کے تناظر میں اپنا جواب داخل کرنے کے لیے مزید وقت دینے کی درخواست کی ہے۔ حیڈرا کے وکیل نے عدالت سے دو ہفتوں کی مہلت طلب کرتے ہوئے کہاکہ ادارہ اپنا کاؤنٹرداخل کرناچاہتا ہے۔

یہ معاملہ اس لیے بھی اہمیت اختیارکرگیا ہے کیونکہ حیڈرا کی جانب سے اس معاملے پرعدالت میں اپناموقف پیش کرنے کےلیے مزید وقت طلب کیاگیا ہے،جبکہ پردیپ کنسٹرکشنزنے اپنی اراضی کو (ایف ٹی ایل)حدود سے باہر قرار دیا ہے۔ اب عدالت کی جانب سے ہائیڈرا کی مزید وقت دینے کی درخواست پر فیصلہ متوقع ہے۔ معاملے کی آئندہ سماعت میں دونوں فریقین کی جانب سے اراضی کی حیثیت اور (ایف ٹی ایل)حدود سے متعلق اپنے اپنے دعووں اور دستاویزات پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ حیدرآباد میں جھیلوں کے تحفظ، (ایف ٹی ایل) اراضی اور تعمیرات کے معاملات پر ہائیڈرا کی کارروائیوں کے تناظر میں یہ معاملہ خاصی اہمیت رکھتا ہے۔ عدالت کی آئندہ کارروائی سے یہ واضح ہونے کی توقع ہے کہ متنازعہ اراضی (ایف ٹی ایل) حدود میں آتی ہے یا نہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande