مدھیہ پردیش کے نو منتخب چیف سکریٹری اشوک برنوال نے چارج سنبھالا
بھوپال، 23 جولائی (ہ س)۔ انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس ( آئی اے ایس 1991 بیچ) کے سینئر افسر اشوک برنوال نے جمعرات کے روز مدھیہ پردیش کے 35ویں چیف سکریٹری کے طور پر عہدے کا چارج حاصل کیا۔ سبکدوش ہونے والے چیف سکریٹری انوراگ جین نے نو منتخب چیف سکریٹری برنو
مدھیہ پردیش کے نو منتخب چیف سکریٹری اشوک برنوال نے  عہدے کا چارج حاصل کیا


بھوپال، 23 جولائی (ہ س)۔ انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس ( آئی اے ایس 1991 بیچ) کے سینئر افسر اشوک برنوال نے جمعرات کے روز مدھیہ پردیش کے 35ویں چیف سکریٹری کے طور پر عہدے کا چارج حاصل کیا۔ سبکدوش ہونے والے چیف سکریٹری انوراگ جین نے نو منتخب چیف سکریٹری برنوال کو منترالیہ میں واقع چیف سکریٹری کے کمرے میں ذمہ داری سپرد کی۔

قابلِ ذکر ہے کہ محکمۂ عمومی انتظامیہ کی جانب سے بدھ 22 جولائی کو اس سلسلے میں احکامات جاری کیے گئے تھے۔ اس سے قبل اسی دن حکومتِ ہند کی جانب سے سبکدوش ہونے والے چیف سکریٹری انوراگ جین کو نیتی آیوگ کا چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مقرر کیا گیا ہے۔

بتاتے چلیں کہ جھارکھنڈ کے ساکن برنوال نے بی ٹیک (مائننگ انجینئرنگ) کے ساتھ پبلک پالیسی اینڈ مینجمنٹ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی ہے۔ برنوال کو صحت، انتظامیہ اور پالیسی سازی سے متعلق مختلف شعبوں میں کام کرنے کا طویل تجربہ ہے۔ انتظامی صلاحیت اور سینیارٹی کی بنیاد پر انہیں ریاست کی بیوروکریسی کا تجربہ کار افسر مانا جاتا ہے۔ اشوک برنوال 31 جنوری 2027 کو ریٹائر ہوں گے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande