اندور کو بڑی سوغات، ایم پی کے پہلے ڈبل لیئر فلائی اوور برج کے ایک بازو کا افتتاح
اندور کو بڑی سوغات، ایم پی کے پہلے ڈبل لیئر فلائی اوور برج کے ایک بازو کا افتتاح ۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا- اندور اور ترقی ایک دوسرے کا مترادف ہیں بھوپال، 23 جولائی (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے جمعرات کے روز اندور میں
اندور کو بڑی سوغات، ایم پی کے پہلے ڈبل لیئر فلائی اوور برج کے ایک بازو کا افتتاح


اندور کو بڑی سوغات، ایم پی کے پہلے ڈبل لیئر فلائی اوور برج کے ایک بازو کا افتتاح


اندور کو بڑی سوغات، ایم پی کے پہلے ڈبل لیئر فلائی اوور برج کے ایک بازو کا افتتاح


اندور کو بڑی سوغات، ایم پی کے پہلے ڈبل لیئر فلائی اوور برج کے ایک بازو کا افتتاح

۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا- اندور اور ترقی ایک دوسرے کا مترادف ہیں

بھوپال، 23 جولائی (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے جمعرات کے روز اندور میں بڑی سوغات دیتے ہوئے مدھیہ پردیش کے پہلے ڈبل لیئر فلائی اوور برج کے ایک بازو (شاخ) کا افتتاح کیا۔ انہوں نے لو کش چوراہے پر 175 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر شدہ اس برج کو جدید ٹیکنالوجی اور اعلیٰ انجینئرنگ کی بہترین مثال قرار دیا۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ اندور اور ترقی ایک دوسرے کا مترادف ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک اور ریاست میں ہمہ جہت ترقی ہو رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ سنہستھ-2028 کو مدِ نظر رکھتے ہوئے یہ فلائی اوور اندور-اجین راستے پر بڑھتے ٹریفک کی ہموار آمد و رفت میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس سے سفر کے وقت میں کمی، ایندھن کی بچت، ٹریفک جام سے راحت نیز شہریوں کو محفوظ اور آرام دہ آمد و رفت کی سہولت حاصل ہوگی۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ یہ منصوبہ ترقی یافتہ اندور اور ترقی یافتہ مدھیہ پردیش کے عزم کو شرمندۂ تعبیر کرنے کی سمت میں ایک اہم بنیادی ڈھانچے سے متعلق کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے برسوں میں یہ شہر کی ترقی اور جدید شہری ترقی کی نئی پہچان بنے گا۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ 175 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا یہ پروجیکٹ جدید بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ اس منصوبے کی سب سے بڑی خصوصیت اس کا تین سطحی ٹریفک نظام ہونا ہے۔ پہلی سطح پر لو کش چوراہے کا عام ٹریفک، دوسری سطح پر موجودہ فلائی اوور اور میٹرو ریل کوریڈور نیز تیسری سطح پر نیا ڈبل لیئر فلائی اوور ہے۔ اس سے چوراہے پر ٹریفک کا دباو کم ہوگا اور بلا رکاوٹ آمد و رفت یقینی ہوگی۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے برج کا معائنہ کر کے اس کی تعریف بھی کی۔

برج کی تعمیر اندور ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے کی ہے۔ تقریباً 1,450 میٹر لمبائی کے اس فلائی اوور کی تعمیر میں 22 میٹر کی اونچائی پر 65 میٹر لمبے اور 24 میٹر چوڑے اسپین پر دو 400-400 ٹن وزنی اسٹیل بو-اسٹرنگ گرڈر نصب کیے گئے ہیں۔ کل 800 ٹن اسٹیل کے ڈھانچے کا استعمال اس منصوبے کو ریاست کی اہم انجینئرنگ کامیابیوں میں شامل کرتا ہے۔

ڈبل لیئر فلائی اوور برج کے ایک بازو کے شروع ہو جانے کے بعد اروندو سے بان گنگا کی طرف جانے والی ٹریفک کا آغاز ہو جائے گا۔ آنے والے دنوں میں اس فلائی اوور کی دوسری شاخ بھی بن کر تیار ہو جائے گی، جس کا تعمیراتی کام آخری مرحلے میں ہے۔

پروگرام میں اندور کے میئر پشیامتر بھارگو، اراکین اسمبلی رمیش میندولا اور گولو شکلا، سمت مشرا سمیت دیگر عوامی نمائندے، ڈویژنل کمشنر ڈاکٹر سدام کھاڑے، انسپکٹر جنرل آف پولیس انوراگ، پولیس کمشنر سنتوش کمار سنگھ، کلکٹر شیوم ورما، اندور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ڈاکٹر پریکشت جھاڑے سمیت معزز شہری موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande