
سرینگر، 23 جولائی (ہ س): سرینگر کے بمنہ کے جے وی سی اسپتال کے قریب جمعرات کو ایک نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر ایک 59 سالہ خاتون اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ حادثہ جے وی سی اسپتال کے قریب پیش آیا، جہاں ایک نامعلوم گاڑی نے خاتون کو ٹکر مار دی اور موقع سے فرار ہوگیا۔متوفی کی شناخت جمیلہ بانو (59) بیوی علی محمد راتھر ساکن کنیہ گنڈ، بڈگام کے بطور ہوئی ہے۔حکام نے بتایا کہ انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے میں ملوث گاڑی کی شناخت اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش شروع کردی ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir