
پٹنہ، 23 جولائی(ہ س)۔ میڈل لاو، نوکری پائو اسکیم کے تحت 20 کھلاڑیوں کو تقررنامے دیے جائیں گے۔ کھل محکمہ کی جانب سے منعقد ریاستی سطح کی تقریب میں جمعہ (24جولائی )کو پٹنہ کے اورجا آڈیٹوریم میں وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کھلاڑیوں کو تقرری لیٹر دیں گے ، اس ریاستی سطح کی تقریب میں ’میڈل لاؤ ،نوکری پاؤ‘ کھیل اعزاز اور بہار کھیل اسکالر شپ منصوبہ 2026 کے تحت کھلاڑیوں کو سرکاری تقرری ، اعزازی رقم اور اسکالر شپ کا فائدہ دیا جائے گا۔ اس تقریب کی صدارت کھیل محکمہ کی وزیر شریسی سنگھ کریں گی، جب کہ وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری مہمان خصوصی کے طور پر پروگرام کا افتتاح کریں گے اور کھلاڑیوں میں تقرری لیٹر، اعزازیہ اور اسکالر شپ تقسیم کریں گے۔ نائب وزیر اعلیٰ وجے کمار چودھری اور نائب وزیر اعلیٰ بیجیندر پرساد یادو تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر موجود ہوں گے۔
تقریب کی خاص بات ریاستی حکومت کا اہم منصوبہ میڈل لائو، نوکری پائو اسکیم کے تحت 20 نمایاں کھلاڑیوں کو تقرری کے خطوط دیے جائیں گے۔ ان میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز مکیش کمار اور آکاش دیپ کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی جی پی) اور کھلاڑی پیوش راج کو سب انسپکٹر آف پولیس (SI) کے عہدے کے لیے تقرر نامہ دیا جائے گا۔ دیگر کھلاڑیوں کو بھی ان کی کھیلوں کی کامیابیوں کی بنیاد پر مختلف عہدوں کے لیے تقرری کے خطوط ملیں گے۔ کھیل اعزاز اسکیم کے تحت، قومی اور بین الاقوامی سطح پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر نے والے تین کھلاڑیوں کو کل 68.50 لاکھ روپے کی انعامی رقم سے نوازا جائے گا۔ بہار اسپورٹس اسکالرشپ اسکیم 2026 کے تحت اس مالی سال کے لیے 637 کھلاڑیوں کو اسکالرشپ بھی دیے جائیں گے۔ ان میں ا علیٰ زمرے میں 21 کھلاڑی، 184 اورحوصلہ افزائی زمرے کے 432 کھلاڑی شامل ہیں۔ اسکالرشپ کھلاڑیوں کو تربیت، غذائیت، کھیلوں کے سامان تک رسائی اور قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کے لیے مالی مدد فراہم کرے گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan