
گوہاٹی، 23 جولائی (ہ س)۔ آسام اسمبلی میں کارروائی کے دوران آزاد ایم ایل اے اکھل گوگوئی کو دن بھر کے لیے ایوان سے معطل کر دیا گیا۔اکھل گوگوئی نے اسپیکر رنجیت داس سے بالائی آسام میں سیلاب پر اپنے خیالات پیش کر نے دو منٹ کی درخواست کی ۔ اسپیکر نے انہیں دو منٹ کا وقت دیا۔ وقت گزر جانے کے بعد بھی اکھل گوگوئی اسپیکر کے بار بار کہنے کے باوجودبولتے رہے اور بیٹھے نہیں۔ انہوں نے ایوان میں تحریک التوا پیش کی۔ جب ان کی تحریک منظور نہ ہوئی تو انہوں نے ہنگامہ شروع کر دیا۔ اس کے بعد انہیں دن بھر کے لیے معطل کر دیا گیا۔
ایوان سے باہر آنے کے بعد اکھل گوگوئی نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے اس کارروائی کی سخت تنقید کی۔قابل ذکر ہے کہ جہاں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دیگر ایم ایل اے اپنے علاقوں میں راحت اور بچاؤ کے کاموں میں دن رات مصروف ہیں وہیں ،سب سے زیادہ متاثرہ علاقے شیو ساگر کے ایم ایل اے اکھل گوگوئی قانون سازی کی کارروائی میں حصہ لینے کے لیے گوہاٹی میں ہیں۔ لوگ سیلاب میں ڈوب رہے ہیں،اور ان کے ایم ایل اے اکھل گوگوئی اس موڑ پر بھی سیاست کرنے سے باز نہیں آرہے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد