
سرینگر 23 جولائی( ہ س): حکام نے جمعرات کو جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) کے دو دہشت گردوں کے مکانات کو مسمار کر دیا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ یہ کارروائی بدھ کو اننت ناگ کے لال چوک میں دہشت گردوں کی فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک پولیس اہلکار کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے ایک دن بعد ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مسمار کیے گئے مکانات بجبہاڑہ کے گوری کے رہنے والے عادل ٹھوکر اور حسن پورہ کے رہنے والے ہارون گنائی کے تھے۔مسماری ضلع میں دہشت گردوں اور ان کے معاون انفراسٹرکچر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کا حصہ تھا۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir